پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ایف آئی اے نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے ٹی وی انٹرویوز پر پابندی کے لئے پیمرا حکام کو خط لکھ دیا

datetime 17  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) ایف آئی اے نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے ٹی وی انٹرویوز پر پابندی کے لئے پیمرا حکام کو خط لکھ دیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے ٹی وی انٹرویوز پر پابندی کے حوالے سے پیمرا سے رجوع کر لیا ہے،

اس حوالے سے ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور ڈاکٹر رضوان نے پیمرا حکام کو خط بھی لکھا ہے۔ڈاکٹر رضوان کی جانب سے چیرمین پیمرا کو لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا کہ بشیر میمن منی لانڈرنگ کے بین الاقوامی مقدمات میں مطلوب اشتہاری عمر فاروق کی پشت پناہی کرتے رہے ہیں، ان کے خلاف مقدمات ایف آئی اے میں زیر تفتیش ہیں، اور معاملہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے۔اواضح رہے کہ سوئٹزرلینڈ اور ناروے کو انتہائی مطلوب پاکستانی شہری کے دفترخارجہ اور سابق ڈی جی ایف آئی اے سے رابطوں کا انکشاف ہوا تھا، جب کہ انرجی اور آئی پی پی کے معاہدوں میں فراڈ کرنے والے افراد کی پشت پناہی میں سابق ڈی جی ایف آئی اے اور فارن آفس کے دو افسران سے تفتیش بھی جاری ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق 2019 میں سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے عمر فاروق کا نام انٹرپول کی انتہائی مطلوب مجرمان کی فہرست سے نکلوایا تھا، عمر فاروق نامی شخص نے سوئٹزلینڈ میں ایک بینک بنا کر مختلف ممالک کے افراد کو لوٹا تھا۔ عمر فاروق پر سوئٹزرلینڈ اور ناروے میں منی لانڈرنگ کے الزامات تھے، عمر فاروق کا نام جب انٹرپول کی ریڈ لسٹ سے نکلوایا گیا تو اس نے سابق ڈی جی ایف آئی اے کو شکریہ کا خط بھی لکھا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…