ساہیوال(این این آئی) مری جانے کی ضد کرنے والی اولاد کے آگے والدین نے ہاتھ جوڑ لیے، تفصیلات کے مطابق ساہیوال، سرگودہا سمیت ڈویثرن بھر میں کی گھرانوں کی اولاد اب بھی مری میں برف باری دیکھنے کیلے والدین پر دباو ڈال رہی ہے، والدین بیچارے مری سانحہ میں مظلوم سیاحوں کی داستان سن اور ٹی وی پر دیکھ چکے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ مری
والوں کا اصل چہرہ سامنے آچکا ہے وہاں کے ہوٹلز مالکان کوفے والوں سے کم نہیں ہیں جنہوںنے مجبور عورتوں تک کے زیور تک بیچوا دیے، کرائے اور روزمرہ کھانے، پینے کی چیزوں کے کی گناہ ریٹ بڑھا دیے، لہذا ہم اپنی اولاد کے آگے ہاتھ جوڑ کر کہتے ہیں کہ خدارا سیر کیلے کہیں بھی چلے جائو مری برف باری دیکھنے نہ جاناـ