لاہو ر(این این آئی)محکمہ لیبر نے لاہور میں جاب سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔اس حوالے سے صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید کا کہنا ہے کہ پورٹل کے ذریعے امیدوار ملازمت تلاش کر سکے گا۔ لاہور میں جاب سنٹر قائم کر دئیے گئے، مارچ میں دیگر اضلاع میں بھی جاب سنٹر قائم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملازمت کے خواہشمند افراد کا مختلف کمپنیوں سے رابطہ کروایا جائے گا۔