پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

موسم سرما کے چھٹے سپیل کی وجہ سے نتھیاگلی ایوبیہ ٹھنڈیانی میں شدید برف باری

datetime 10  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)موسم سرما کے چھٹے سپیل کی وجہ سے نتھیاگلی ایوبیہ ٹھنڈیانی میں شدید برف باری ہوئی جس میں ملک بھر سے ایک لاکھ سے زائد سیاح فیملیوں نے گلیات کا رخ کیا جس میں آج تین دنوں سے ریسیکو آپریشن جاری ہے آج تیسرے دن 90 فیصد سیاح فیملیوں کو

جو گلیات میں موجود ہیں آج باحفاظت نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا آج دوسرے روز سے موسم خوشگوار ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آمدہ اتوار تک موسم خوشگوار رہے گا ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق دو دنوں سے جاری ریسیکو آپریشن میں آج گلیات کے تمام ٹاؤن اور میں بازار مین روڈ کلئیر کر دئیے گے ہیں اور روڈ کے سائیڈوں پر برف میں دھنسی گاڑیوں کو بھی آج نکالا جا رہا ہے،ایبٹ آباد سے نتھیا گلی روڈ اور لورا سیر غربی روڈ کے راستے سے سیاح فیملیوں کو واپس کیا جا رہا ہے سلائیڈنگ کی چار جگہوں پر صفائی کا کام جاری ہے، توحید آباد کے قریب ہوٹل میں محفوظ 35 فیملیز کو بھی ریسیکو کر لیا گیا ہے جنکو محفوظ طریقے سے رخصت بھی کر دیا۔نتھیا گلی ایبٹ آباد روڈ ایبٹ آباد مری روڈ سے سب سے برف کی صفائی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے سنو سلائڈنگ کے امکانات موجود ہیں سیاح گلیات میں نتھیاگلی ایوبیہ کا رخ نہ کریں سیاحوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد ہے جب کہ ایبٹ آباد سے نتھیاگلی جانے والے سیاحوں کی گاڑیوں مقامی پولیس ہرنو سے واپس کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…