بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی حکومت کی غفلت سے مری میں 20 سے زائد لوگوں کی شہادت ہوئی، سراج الحق

datetime 9  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاول پور(آن لائن)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی بدانتظامی اور ٖغفلت کی وجہ سے مری میں 20 سے زائد لوگوں کی شہادت ہوئی مری میں پولیس سمیت سکیورٹی ادارے بھی موجود ہیں وزیر اعلی اور گورنر ہاؤس بھی موجود ہے جو لوگ ایک چھوٹے سے مری کا انتظام نہیں چلا سکتے وہ ملک کو کیسے چلائیں گے

ہم ان بے گناہ افراد کی اموات کا ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت کو سمجھتے ہیں وہ مقامی میرج لان میں ” بلدیاتی کنونشن ” سے خطاب کر رہے تھے۔سراج الحق نے کہا کہ غلاموں کا ٹولہ ہے جو ہم پر مسلط ہے جہاں ہر آفیسر دوسرے آفیسر کا غلام ہے اور یہ آفیسر حکومت کے اور حکومت آئی ایم ایف کی غلام ہے اس غلامانہ نظام کی وجہ سے لوگوں کا جینا مشکل ہو گیا ہے ملک میں کھا د کا مصنوعی بحران پیدا کیا گیا کھاد کے کارخانے حکومتی مشیر عبدالرزاق کہ شوگر ملیں حکمران طبقے کی ہیں نمک جو کہ ہمارے پہاڑوں سے نکلتا ہے انہوں نے آئی ایم ایف کے کہنے پر اس کو بھی مہنگا کر دیا ہے یہ سیاسی چوہے ہے جو پورا ملک کھا گئے ہیں ہمارے سارے وسائل کھا گئے ہیں ان سیاسی چوہوں سے ملک کو بچانا ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔سراج الحق نے کہا کہ یہ کیسا انقلاب ہے کہ پیپلز پارٹی ہوتو شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی ہو تو پھر بھی شاہ محمود قریشی ہے ہم نے اس لعنتی نظام کو بدلنا ہے ہم نے لوگوں کے سروں کو قلم نہیں کرنا بلکہ ان کے دلوں کو فتح کرنا ہے،پرانا نظام اور پرانی بیوروکریسی کے ساتھ انقلاب یا تبدیلی نہیں ااتی معاشرے میں غریب کو مقام ملے یہ انقلاب ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ یہ کیسی تبدیلی ہے کہ نواز شریف کے بعد عمران خان آجائے یہ کیسا انقلاب ہے کہ آپ عدالتی نظام، معاشرتی نظام اور سودی نظام کو نہیں بدل سکے ایسے نظام میں آپ کچھ نہیں کرسکتے

اقلیتی ممبر اسمبلی رمیش کمار نے اسمبلی میں شراب پر پابندی عائد کرنے کا بل پیش کیا ان تینوں بڑی سیاسی جماعتوں نے اس بل کی مخالفت کی میں نے سینٹ میں جمعہ کی چھٹی بحال کرنے کے حوالے بات کی تو انہوں نے مخالفت کی یہ تینوں جماعتیں صرف اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے کام کرتے ہیں ان کو ملک کی عوام سے کوئی

لگاؤ نہیں ہے یہ وہ سیاسی چوہے ہے جو صرف سونا ہی نہیں کھاتے یہ سٹیل ملز پی آئی اے سمیت بڑے ادارے کھا گئے ہیں۔بلدیاتی کنونشن سے امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر،نائب امیر سید ذیشان اختر،نصراللہ ناصر،خالد بن جلیل نے بھی خطاب کیا۔قبل ازیں سراج الحق نے تعلیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 18

ویں آئینی ترمیم میں تعلیم کو صوبوں کے حوالے کرنے سے ہمارے تعلیمی نظام کو نقصان ہوا ہے کیونکہ ہر صوبے کی اپنی زبان،کلچر ہے اس طرح ایک قوم بننے کے جو امکانات تھے اس آئینی ترمیم سے ختم ہوجائے گے لہذا ایک قوم ایک ملت بننے اور ایک تعلیمی نصاب کے لیے 18 آئینی ترمیم میں دوبارہ ترمیم کرکے تعلیم کو وفاق

کے حوالے کیا جائے کیونکہ ایک پاکستان کے لیے ایک تعلیمی نظام دینا ہو گا۔سراج الحق نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو نان کمرشل ادارے ڈکلیئر کیا جائے کیونکہ یہ ادارے ھکومت کا بوجھ اٹھا ئے ہوئے ہیں اور تعمیر انسانیت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ ایریا میں میں پرائیویٹ سکولز ختم کرنے کے

فیصلے کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے کیونکہ اس فیصلے سے ریٹائرڈ فوجی افیسران کو کنٹونمنٹ ایریا میں تعلیمی ادارے کھولنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کا اختیار ڈپٹی کمشنر کی بجائے محکمہ تعلیم کو دیا جائے اور تعلیمی پالیسیاں بناتے نجی تعلیمی اداروں کو بھی اس میں نمائندگی دی جائے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…