جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

برف باری میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے پاک فوج کے دستے مری پہنچ گئے

datetime 8  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن ، این این آئی) مری میں برف باری میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لئے فوجی دستے بھی سول انتظامیہ کی امداد میں مصروف عمل ہیں ۔ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق مری ڈویژن کے دستے ٹریفک میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ مرکزی

شاہراہوں کو کھولنے کیلئے آرمی انجینئر بھی پہنچ گئے۔ مری ڈویژن کے انجینئر دستے کے تمام بائوزر اور مشینری روڈ کھولنے میں مصروف عمل ہے ۔ ٹریفک میں پھنسے لوگوں کو کھانا پانی چائے اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جارہا ہے۔ لوگوں کو محفوظ شیلٹر بھی فراہم کیا گیا ۔ ایف ڈبلیو او کی جوان مشینری کے ہمراہ روڈ کھولنے کیلئے کام جاری ہے۔دوسری جانب سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے مری میں سیاحوں کے اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری میں برفباری نے نالائق حکومت کو بے نقاب کردیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پنجاب کے نااہل وزیر اعلیٰ سے مری بھی سنبھالا نہیں جا رہا ہے ۔شازیہ مری نے مری میں سیاحوں کو پیش آنے والی مشکلات پر اظہار تشویش کیا ہے ،برف باری کے دوران ملک بھر سے لوگ تفریح کیلئے مری آتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مری کوئی ناگا پربت نہیں ہے کہ حکومت بے بسی کا مظاہرہ کر رہی ہے ، حکومت کی نالائقی کی وجہہ سے سیاحوں کی اموات ہوئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…