جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

دوسروں کو چور اور کرپٹ کہنے والے کا اپنا چہرہ مکروہ اور بھیانک نکلا ہے،احسن اقبال کی وزیراعظم پر شدید تنقید

datetime 6  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں وزیراعظم عمران خان فی الفور استعفیٰ دیں تاکہ آزاد اور شفاف تحقیقات کی جاسکیں، ان پر بیرون ملک فنڈنگ وصول کرنے، نیٹو کے کنٹریکٹر سے رقم حاصل کرنے کے ثبوت سامنے آچکے ہیں، بیرون ملک سادہ لوح پاکستانیوں کی دی گئی رقوم عمران خان نیازی نے اپنے اللے تللوں پر خرچ کی ہے،

دوسروں کو چور اور کرپٹ کہنے والے کا اپنا چہرہ مکروہ اور بھیانک نکلا ہے۔ جمعرات کے روز کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کیلئے وزیراعظم عمران خان فی الفور استعفیٰ دیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی نے پوری کوشش کی کہ الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی رپورٹ شائع نہ کرے تاکہ ان کے کالے کرتوتوں پر پردہ پڑا رہے۔ لوگوں کو ایمانداری اور شفافیت کا درس دینے والے کا بھانڈہ پھوٹ چکا ہے۔ رپورٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں سے قوم لینے کا انکشاف ہوا ہے جو انہوں نے اپنے کمپیوٹر آپریٹر اور مالیوں کے ذریعے رقوم وصول کرکے الللوں تللوں پر خرچ کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو قوم پر مسلط کیا گیا ہے۔ میں اس موقع پر قوم پر مسلط کرنے والوں اور انصاف فراہم کرنے والے اداروں سے سوال کرتا ہوں کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پر جب کوئی جرم ثابت نہ ہوسکا تو ان پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کی کمپنی سے دس ہزار درہم تنخواہ وصول نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے اپنے اثاثوں میں ڈیکلیئر کی ہے جس پر انہیں نااہل قرار دے کر وزارت عظمیٰ کے عہدے سے برطرف کیا گیا۔ میں اس موقع پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے بھی سوال کرتا ہوں کیا ایسے شخص کو انہوں نے ایماندار قرار دیا ہے جس نے کروڑوں روپے غبن کئے۔

جب کہ میاں نواز شریف نے ملکی خزانے کو نہیں لوٹا نہ ان پر کوئی جرم ثابت ہوا ہے ‘ نہ کوئی چوری ثابت ہوئی انہیں نکالنے کے لئے بیٹے سے دس ہزار درہم تنخواہ نہ لینے کے جرم میں عہدے سے برخاست کیا گیا۔ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ عمران خان خود کہا کرتے تھے کہ وزیراعظم جب تک اپنے عہدے پر براجمان رہے وہ آزاد اور شفاف تحقیقات نہیں کراسکتا کیونکہ وہ اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے دبائو ڈالتا ہے اس لئے عمران خان نیازی

فارن فنڈنگ کیس کا حتمی فیصلہ آنے تک اپنے عہدے سے فی الفور استعفیٰ دیں تاکہ آزاد اور شفاف تحقیقات ہوسکیں۔ وہ کیس کو لٹکانے کے لئے مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی پر گند اچھال رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ان کی فارن فنڈنگ کیس کی بھی تحقیقات کی جائیں۔ ہم نے عمران خان کی طرح نیٹو کے کنٹریکٹر سے کوئی رقم وصول نہیں کی اور اس کے بدلے میں انہوں نے ملک کے اندر بڑے بڑے ہوٹل بنانے کے کنٹریکٹ نہیں لئے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…