اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر ایک بار پھر میدان میں آ گئے ہیں، انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو ووٹنگ کرکٹ کلب سے 2.1 ملین ڈالر کی فنڈنگ ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق کوئی بھی پاکستانی شہری انفرادی حیثیت سے فنڈنگ کر سکتا ہے لیکن کمپنی کسی سیاسی جماعت کو فنڈنگ نہیں کر سکتی،انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایک کرکٹ کلب نے تحریک انصاف کو اتنی فنڈنگ کیوں کی؟ ابھی یہ بھی دیکھنا باقی ہے کہ یہاں سے کس حد تک فنڈنگ ہوئی۔