جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

فارن فنڈنگ کیس ، آزاد اور شفاف تحقیقات کیلئے عمران خان سے فی الفور استعفیٰ دینے کا مطالبہ کردیا گیا،وزیراعظم بڑی مشکل میں پھنس گئے

datetime 6  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں وزیراعظم عمران خان فی الفور استعفیٰ دیں تاکہ آزاد اور شفاف تحقیقات کی جاسکیں، ان پر بیرون ملک فنڈنگ وصول کرنے، نیٹو کے کنٹریکٹر سے رقم حاصل کرنے کے ثبوت سامنے آچکے ہیں، بیرون ملک سادہ لوح پاکستانیوں کی دی گئی رقوم عمران خان

نیازی نے اپنے اللے تللوں پر خرچ کی ہے، دوسروں کو چور اور کرپٹ کہنے والے کا اپنا چہرہ مکروہ اور بھیانک نکلا ہے۔ جمعرات کے روز کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کیلئے وزیراعظم عمران خان فی الفور استعفیٰ دیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی نے پوری کوشش کی کہ الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی رپورٹ شائع نہ کرے تاکہ ان کے کالے کرتوتوں پر پردہ پڑا رہے۔ لوگوں کو ایمانداری اور شفافیت کا درس دینے والے کا بھانڈہ پھوٹ چکا ہے۔ رپورٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں سے قوم لینے کا انکشاف ہوا ہے جو انہوں نے اپنے کمپیوٹر آپریٹر اور مالیوں کے ذریعے رقوم وصول کرکے الللوں تللوں پر خرچ کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو قوم پر مسلط کیا گیا ہے۔ میں اس موقع پر قوم پر مسلط کرنے والوں اور انصاف فراہم کرنے والے اداروں سے سوال کرتا ہوں کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پر جب کوئی جرم ثابت نہ

ہوسکا تو ان پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کی کمپنی سے دس ہزار درہم تنخواہ وصول نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے اپنے اثاثوں میں ڈیکلیئر کی ہے جس پر انہیں نااہل قرار دے کر وزارت عظمیٰ کے عہدے سے برطرف کیا گیا۔ میں اس موقع پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے بھی سوال کرتا ہوں کیا ایسے شخص کو انہوں نے ایماندار قرار دیا ہے جس

نے کروڑوں روپے غبن کئے۔ جب کہ میاں نواز شریف نے ملکی خزانے کو نہیں لوٹا نہ ان پر کوئی جرم ثابت ہوا ہے ‘ نہ کوئی چوری ثابت ہوئی انہیں نکالنے کے لئے بیٹے سے دس ہزار درہم تنخواہ نہ لینے کے جرم میں عہدے سے برخاست کیا گیا۔ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ عمران خان خود کہا کرتے تھے کہ وزیراعظم جب تک اپنے عہدے پر براجمان رہے وہ آزاد اور

شفاف تحقیقات نہیں کراسکتا کیونکہ وہ اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے دبائو ڈالتا ہے اس لئے عمران خان نیازی فارن فنڈنگ کیس کا حتمی فیصلہ آنے تک اپنے عہدے سے فی الفور استعفیٰ دیں تاکہ آزاد اور شفاف تحقیقات ہوسکیں۔ وہ کیس کو لٹکانے کے لئے مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی پر گند اچھال رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ان کی فارن فنڈنگ کیس کی بھی تحقیقات کی جائیں۔ ہم نے عمران خان کی طرح نیٹو کے کنٹریکٹر سے کوئی رقم وصول نہیں کی اور اس کے بدلے میں انہوں نے ملک کے اندر بڑے بڑے ہوٹل بنانے کے کنٹریکٹ نہیں لئے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…