اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

غریب آدمی کیلئے بنیادی اشیاء کی خریداری بہت مشکل ہوچکی ،جہانگیر ترین کی شدید تنقید

datetime 2  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اتوارکوکراچی میں مصروف ترین دن گزارا، انہوں نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان سے ملاقات کی جس میں ان کے والد کے انتقال پر تعزیت بھی کی۔اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین نے کہاکہ غریب آدمی کیلئے بنیادی اشیاء کی خریداری بہت مشکل ہوچکی ہے۔

امیرآدمی کو فرق نہیں پڑتا کہ کہاں مہنگائی ہے اور کہاں نہیں ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے راجہ ہاؤس میں فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر صاحب پگارا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی سے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دریں اثناء انہوں نے تنظیم بحالی کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے بھی ملاقات کی۔ملاقات کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہوئی ہے۔ملاقات میں تعمیر وترقی، ملکی استحکام سمیت ملکی مسائل پر گفتگو ہوئی۔ملاقات میں ملکی صورتحال سمیت گورننس کے مسائل پر گفتگو ہوئی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان فاروق ستار اور شہباز شریف ملاقات کا بھی تذکرہ ہوا۔دونوں رہنماؤں میں مسائل کے حل کے لیے قومی ایجنڈہ بنانے اور ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا گیا۔فاروق ستار نے کہا کہ مستقبل میں بھی ملاقاتوں کا سلسلہ چلتا رہے گا۔میں ہر فورم پر ہر جگہ کسی کے ساتھ بھی ملنے اور بات کرنے کے لیے تیار ہوں۔ کراچی کی ترقی اور مسائل کے حل کے لیے عشرت العباد اور شہباز شریف سے بھی ملاقات کی۔ فاروق ستار نے کہا کہ میرا مقصد شہر اور عوام کی فلاحی اور ترقی ہے۔اسکے لیے قومی ترقی اور استحکام کا ایجنڈہ سب کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے تیار ہوں۔جہانگیر ترین نے کہا کہ سندھ خصوصا کراچی کی حالت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔ معاشی مسائل بڑھتے جارہے ہیں، سب کو ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے ہاتھ اگے بڑھ کر چلنا ہوگا۔دونوں رہنماؤں کا آئندہ بھی مشاورتی سلسلہ بحال رکھنے پر اتفاق ہوا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…