منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت کے جانے کا وقت ہو گیا، موجودہ سال نئے انتخابات کا سال ہو گا،احسن اقبال

datetime 2  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ سال نئے انتخابات کا سال ہو گا اب دھاندلی سے آئی ہوئی حکومت کے جانے کا وقت ہو گیا ہے،نواز شریف واپس آگیا تو کیا ہو گا اسی پریشانی نے اس حکومت کو صبح و شام سوتے جاگتے نواز شریف فوبیا کردیا ہے،عوام کی ان کو کوئی فکر نہیں ہے۔نارووال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ

تحریک انصاف کی پوری کی پوری کابینہ کا اجلاس نواز شریف پر شروع اور ختم ہوتا ہے اور نواز شریف کو خواب میں دیکھ کر بھی گھبرا کہ اٹھ جاتے ہیں یہ اپنا اصل کام بھول گئے ہیں غریب عوام مہنگائی میں کچلے جا چکے ہیں،رشوت کا ریٹ کہیں سو گنا بھر گیا ہے،پاکستان کا کسان ہو یاں مزدور وہ بہت پریشان ہے ان سب کی پریشانی چھوڑ کر بس یہ پریشانی ہے کہ اگر نواز شریف واپس آگیا تو کیا ہو گا یہ جو کرلیں لیکن اب نواز شریف بھی آئے گا اور مسلم لیگ بھی واپس آئے گی اور پاکستان کی ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہو گا کیوں کہ 2022 نئے انتخابات کا سال ہو گا اور دھاندلی سے آئی ہوئی حکومت کا جانے کا وقت ہو گیا ہے اور عمران خان کا بھی ریٹائر ہونے کا وقت آگیا ہے۔احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ اس حکومت کے ترجمانوں نے جھوٹ بولنے اور گالیاں دینے میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے اگر پاکسان میں سیکورٹی،زراعت،مہنگائی،بجلی،کھاد،ریلوے،پی آئی اے کا مسلہ ہو عمران خان کہ پاس ایک ہی علاج ہے ترجمانوں کا اجلاس بلا لینا کوئی آفت آئے یاں کسی قسم کا بھی مسلہ درپیش ہو یہ ماہرین کہ پاس نہیں بیٹھٹے کیونکہ یہ سمجھتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کر کہ ملک کو چلایا جاسکتا ہے لیکن اب لوگ جان چکے ہیں کہ آپ نے لوگوں سے جھوٹ بولا تھا آپ جو لوگوں کو جھوٹی تقریریں سناتے تھے وہ وزیراعظم بننے کا خواب پورا کرنا چاہتے تھے

جبکہ آپ کے پاس نہ کوئی ٹیم تھی اور نہ صلاحیت بلکہ آپ نے پاکستان کی ابھرتی ہوئی معیشت کو تباہ برباد کیا ہے آپ کہ لیے بہتر ہے کہ اب ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر اپنی ناکامی قبول کرلیں۔احسن اقبال نے کہا کہ ان کے جھوٹے ترجمانوں کا کہنا ہے کہ پچھلی حکومتوں نے ذیادہ قرضہ لیا جبکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے 5 سال کے

دور حکومت میں 10 ہزار عرب قرضہ لیا جس میں ملک میں سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ جاری کیا گیا جس میں 11ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبے،2ہزار کلومیٹر موٹرویز تعمیر ہوئیں جبکہ اس حکومت نے 3 سال میں 20 ہزار عرب کا قرضہ لے لیا ہے اور سارے کا سارا قرضہ اپنی نالائقی کو چھپانے میں جھونک دیا ہے جبکہ اس سے

ایک اینٹ بھی نہیں لگی اور نہ کوئی تعمیراتی منصوبہ شروع ہوا ہے اوریہ سب آنے والی حکومت کہ لیے پھانسی کا پھنڈا ہے اور عمران خان کہ جانے کہ بعد اگلی حکومت اور عوام بھگتیں گے،یہ حکومت صحت کارڈ کے نام پر پاکستان کی عوام کو جو دھوکا دے رہی ہے اس کا بھی بھانڈا خیبر پختونخواہ کی عوام نے حالیہ ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں کھول دیا ہے اسی طرح 50 لاکھ گھر اور ایک کڑوڑ نوکریوں بھی عوام کہ ساتھ جھوٹا وعدہ ہے جو بس

سوشل میڈیا کی حد تک تھا یہ لوگ بس ہر پلیٹ فارم پر جھوٹ بول سکتے ہیں کردار پوشی کرسکتے ہیں معیشت اور عوام کو چلانا ان کہ بس کی بات نہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی کی حکومت ناہل اور بدترین حکومت ثابت ہو چکی ہے جس منی بجٹ کا بوجھ عوام پر ڈالا گیا ہے اپوزیشن نے اس کی بھرپور طریقے سے مخالفت کی تھی اب یہ حکومت 350 عرب کہ ٹیکس کہ ساتھ یہ عوام کی چیخیں نکلوائیں گے جبکہ پہلے ہی پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر عوام پر بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…