مناما(این این آئی ) بحرین میں پے رول ڈپارٹمنٹ میں کام والے سابق سرکاری ملازم نے عہدے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی تنخواہ میں غیرقانونی طور پر 3 بار اضافہ کرلیا جس پر عدالت نے ملزم کو 7 سال قید اور 15
ہزار دینار جرمانے کی سزا سنائی ہے۔عرب اخبار کے مطابق بحرین کی عدالت نے ایک سابق سرکاری ملازم کو عہدے کے غلط استعمال اور کرپشن کے الزام میں 7 سال قید اور 15 ہزار دینار جرمانے کی سزا سنائی ۔ملزم ایک سرکاری تربیتی ادارے میں 2008 میں 1,950 دینار ماہانہ تنخواہ پر ملازم ہوا تاہم اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے الیکٹرانک رجسٹریشن معاہدے میں ابتدائی ماہانہ تنخواہ 2,100 دینار اور سال بعد 2,774 دینار کر دی۔ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اس نے پے رول سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے اپنی تنخواہ میں دوبارہ اضافہ کرتے ہوئے 3,300 دینار ماہانہ کردی اور اس طرح زیادہ سے زیادہ پنشن کا حق دار بن گیا اور 15 ہزار دینار تک فائدہ حاصل کیا۔