بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ

datetime 31  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئے،بلال یاسین داتا دربار کے علاقے میں کسی لیگی کارکن سے مل کر واپس آرہے تھے کہ موہنی روڈ پر مبینہ طور پر دو موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کی جس کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے،

اطلاع ملتے ہی لیگی رہنما، اہل خانہ،عزیز و اقارب اور کارکنان میو ہسپتال پہنچ گئے،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی۔بتایاگیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے متحرک رہنما و رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین داتا دربار کے علاقے میں کسی کارکن سے ملنے اس کے گھر گئے تھے،بلال یاسین موٹرسائیکل پر کسی کے ساتھ گئے تھے اور پیچھے بیٹھے ہوئے تھے کہ واپسی پر موہنی روڈ پر مبینہ طور پر دو موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے بلال یاسین شدید زخمی ہو گئے۔انہیں فوری طور پر میو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران بھی بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئے۔ پولیس افسران کے مطابق عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کر لئے گئے ہیں اور جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی جارہی ہیں۔ بلال یاسین جن راستوں سے آئے ان تمام راستوں کی بھی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر رہے ہیں جبکہ بلال یاسین کے ساتھ موجود شخص سے بھی آگاہی حاصل کی جارہی ہے۔ اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیاجائے گا۔ بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کی اطلاع ملتے ہی لیگی رہنما،ان کے اہل خانہ، عزیز و اقارب اورحلقے کے لوگوں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی۔ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹرافتخار کے مطابق بلال یاسین کو تین گولیاں لگیں جن میں سے دو ان کے پیٹ جبکہ ایک گولی ان کی ٹانگ میں لگی۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مسلم لیگ(ن) کے رکن اسمبلی بلال یاسین پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ خدا کا شکرہے بلال یاسین کی زندگی محفوظ رہی۔دعا ہے کہ خداکی ذات بلال یاسین کوجلد صحتیابی دے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…