جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

چیف جسٹس صاحب!اگر مسجد سلامت نہ رہی تو آپ کے عہدے بھی سلامت نہیں رہیں گے مسجد کو ہٹانے کے حکم پر جے یو آئی کے راشد سومرو کی چیف جسٹس کو دھمکی

datetime 30  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے رہنما راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ ”مسٹر چیف جسٹس مساجد یتیم نہیں ہوتیں، مسٹر چیف منسٹر مساجد یتیم نہیں ہوتیں، اگر آپ میں ہمت ہے تو دکھائیں اور مسجد کو بلڈوز کرنے کی کوشش کریں”۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں راشد سومرو نے مزید کہا کہ جب تک وہ زندہ

ہیں کبھی کراچی کی کسی مسجد کی ایک اینٹ بھی نہیں گرنے دیں گے۔چیف جسٹس صاحب!اگر مسجد سلامت نہ رہی تو آپ کے عہدے بھی سلامت نہیں رہیں گے ،جے یو آئی رہنما نے خبردار کیا کہ ”ہم آپ کو راستے میں روکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر مساجد گرائی گئیں تو آپ کے دفاتر کو بھی گرا دیا جائے گا، دوسری جانب چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ غصب کی گئی زمین پر مسجد بنانا صحیح نہیں ،رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دور میں اور اس کے بعد ابتدائی ادوار میں ہم دیکھتے ہیں کہ مسجد کی تعمیر کیلئے زمین کے انتخاب میں انتہائی احتیاط برتی جاتی تھی، انتہائی کوشش کی جاتی تھی کہ زمین ہر لحاظ سے محفوظ اور کسی قسم کی غصب یعنی ناجائزیا زبردستی قبضہ کی گئی زمین پر مسجد نہ بنائی جائے۔ قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ مسجد بن جانے کے بعد کیا کیا جائے اس حوالے سے متعدد آرا ہیں، اگر کسی راستے کی وسعت کی بات ہو تو اس میں بھی فقہا کی مختلف آرا ہیں، ہمیں پشاور میں ایک ایسا مسئلہ آگیا تھا، طورخم رو ڈ کی توسیع میں کچھ مساجد آگئی تھیں جو جائز مساجد تھیں لیکن راستے کی وسعت کیلئے علما سے بات ہوئی تو امام احمد بن حنبل کی رائے سامنے آئی کہ اس صورت میں جب راستے کی وسعت مطلوب ہو تو مسجد کا انہدام تو نہ کریں بلکہ کسی دوسری جگہ اس کے بدلے میں مسجد تعمیر کرلی جائے۔

موضوعات:



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…