پی ایس ایل 7،سو فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ

30  دسمبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے لئے 100فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن سیون کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا، جس کے لئے رواں ماہ ڈرافٹنگ کا عمل مکمل کیا گیا تھا،عمر اکمل

کی لیگ میں واپسی ہوئی،کرس گیل، بین ڈنک، احمد شہزاد ،محمد عرفان سمیت کئی بڑے نام پی ایس ایل 7 کا حصہ نہیں ہونگے۔لاہور کے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ و دیگر شریک ہوئے جبکہ فرنچائز مالکان نے 6 مختلف کیٹگریز میں 18 کھلاڑیوں کا چناؤ کیا،میگا ایونٹ میں مجموعی طورپر34میچز کھیلے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق اب شائقین کرکٹ کو بڑی خبر سنادی گئی ہے ،سو فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے ، شائقین کرکٹ کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا جبکہ پی ایس ایل کے آغاز سے پہلے کورونا کیسز کی صورتحال پر فیصلے پر نظر ثانی ہوگی۔خیال رہے کہ سپر لیگ کی ڈرافٹنگ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا تھا کہ کرکٹ بورڈ اور فرنچائز مالکان کا تعلق بہت اہم ہے ،لیڈرشپ بہتر ہو تو تمام چیزیں بہتر سمت میں جاتی ہیں جبکہ بورڈ اور مالکان کو ایک پیج پر ہونا چاہیے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا تھا کہ کوشش یہی ہے کہ پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین لیگ بنائیں ،تمام فرنچائز اور سپانسرز کا تعاون اہم ہے اس لئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…