پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

میئر پشاور کی نشست ہارنے پر تحریک انصاف کے رہنمائوں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے

datetime 27  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)میئر پشاور کی نشست ہارنے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ،وزیر اعظم کے معاون خصوصی ارباب شہزاد کے بھتیجے ارباب محمد علی نے گورنر شاہ

فرمان کے احتساب کا مطالبہ کردیا۔ایک انٹرویومیں ارباب محمد علی نے کہا کہ وزیراعظم سے اپیل ہے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کا احتساب کیا جائے، گورنر کی ذاتی انا اور مفاد کے باعث پارٹی پہلے بھی صوبائی اسمبلی کی دو نشستیں ہار چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ میئر پشاور کے لئے پی ٹی آئی کا امیدوار رضوان بنگش امپورٹڈ تھا، رضوان بنگش پیراشوٹ کے ذریعے گورنر شاہ فرمان اور ان کے حواریوں کی تجوریاں بھر کر میئر بننے کا خواب دیکھ رہا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے میئر کی نشست کیلئے امپورٹڈ امیدوار کو مسترد کردیا ہے۔خیال رہے کہ ارباب محمد علی نے پشاور میئر نشست کی ٹکٹ کے لئے پی ٹی آئی کو درخواست بھی دی تھی، وہ 2013 میں ٹائون تھری کے سابق ناظم رہ چکے ہیں۔ارباب محمد علی کے بھائی ارباب شیر علی پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ہیں۔

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…