اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

حکمرانوں نے پاکستان کو ایسٹ انڈیا کمپنی کے حوالے کردیا ہے، سونامی تباہی میں تبدیل ہوگیا ،سراج الحق

datetime 26  دسمبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانو ںنے پاکستان کو ایسٹ انڈیا کمپنی کے حوالے کر دیا ہے ،پی ٹی آئی تمام شعبوں میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے ۔سونامی تباہی میں تبدیل ہوگیا ہے ۔اوآئی سی کانفرنس میں امریکہ کے خوف سے کسی اسلامی ملک نے کشمیر کا نام تک نہیں لیا ۔تحریک انصاف ،مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی یہ ایک ہی پارٹی کا نام ہے

جنھوں نے باری باری ملک کو لوٹا ہے ۔جماعت اسلامی پاکستان کی مظلوم عوام کی امیدوں کا محور ومرکز ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے تحت مسجد یوسف پی اینڈٹی ہاوسنگ سوسائٹی اور ضلع ملیر کے تحت مسجد سلمان شاہ لطیف ٹاؤن میں علیحدہ علیحدہ اجتماعات سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماعات سے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امراء راشد نسیم ،ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی ،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن،امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی عبدالجمیل خان ،امیر ضلع ملیر محمد اسلام،جمعیت اتحاد العلماء کراچی کے نائب صدر مفتی ضیاء الرحمن فاروقی ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔سرا ج الحق نے کہا کہ دولت کی بنیاد پر تحریک انصاف نے اپنی حکمرانی قائم کی ہے عمران خان صرف اپنی ذات کے عاشق ہیں اور اپنی خدائی کو مسلط کرنا چاہتے ہیں لیکن اب بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے بعد یہ اپنے مستقبل سے مایوس ہیں اورکے پی کے میں اپنی بدترین شکست کا رونا رو رہے ہیں دیگر صوبوں کے بلدیاتی انتخابات کے بعد پی ٹی آئی کی حکومت خود بخود ختم ہوجائے گی ۔انھوں نے کہا کہ حکومتی پارٹی اور اپوزیشن دونوں ہی امریکہ کی غلام بنی ہوئی ہیں ۔ پانا ما لیکس،پینڈورا لیکس میں ان تینوں جماعتوں کے لوگوں کے نام ہی آئے ہیںاوران ہی لوگوں نے اسٹیٹ بینک ،پاکستان اسٹیل ،پی آئی اے،واپڈا،ریلوے کو تباہ کیاہے ۔

ملک میں گیس ،بجلی،چینی، آٹے کا بحران ہے ۔حکومت کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے آج ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے ۔ ملک میں خوشحالی اور ترقی جماعت اسلامی ہی لیکر آئے گی عوام تحریک اسلامی کے سفیر بن جائیں اور ظلم کے نظام سے نجات حاصل کریں ۔پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کو بار بار موقع ملا ہے لیکن ان سب نے

صوبہ سندھ اور کراچی کو تباہی کے سواء کچھ نہیں دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ غلام ابن غلام حکمراںپوری قوم کو امریکہ کا غلام اور ملک کو لادینی ریاست بنانا چاہتے ہیں ۔جماعت اسلامی پوری دنیا کے نظام باطل کو چیلنج کر رہی ہے ۔لادینی قوتیں اسلامی تحریکوں کے سامنے رکاوٹ ہیں۔ان قوتوں نے الجزائر میں 80ہزار مسلمانوں کو

شہید کیا ۔مصر میںمحمد مرسی کو بیماری کے دوران ادویات فراہم نہیں کی گئی جس کے باعث وہ عدالت میں پیشی کے دوران شہید ہوگئے ۔اسلامی تحریکیں کفر کی قوتوں کے سامنے کلمہ حق بلند کر رہی ہیں اور ہم بھی پاکستان میں قرآن وسنت کا نظام عملی طور پر نافذ کرنا چاہتے ہیںاور اس کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے

۔ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے کہا کہ نبی اکرم ؐکی دعوت ہی ہماری دعوت ہے ۔اندر کی تبدیلی کے بغیر باہر کی تبدیلی ممکن نہیں ہے ۔انسانوں کو اللہ کی طرف بلایا جائے ایک انسان کے اندر بھی تبدیلی آجائے تو یہ بہت بڑی کامیابی ہوگی ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی مسلک اور فرقہ کی پارٹی نہیں ہے اور نہ ہی ہم کوئی مسلکی گروہ ہیں۔

جماعت اسلامی انقلاب کی تحریک ہے اور ہمارا کوئی کام دین سے خالی نہیں ہے ۔دھرنا ،جلسہ درس قرآن سب اقامت دین کا کام ہے ۔آنے والے بلدیاتی انتخاب میں اپنے نام اور نشان کے ساتھ حصہ لینگے اور کراچی کے عوام کا مقدمہ ہر فورم پر لڑینگے ۔عبدالجمیل خان نے کہا کہ صبر اور شکر سے کام لیا جائے ۔ناشکری کفر ہے ۔محمد اسلام نے کہاکہ ہم سب اللہ کے دین اور اللہ کے محتاج ہیں۔رب کی نصرت کے بغیر کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکتی ۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…