ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف کی واپسی کی خبر سن کر حکومت کی نیندیں اڑ ی ہوئی ہیں، احسن اقبال

datetime 25  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری پر بات چیت چل رہی ہے، اپوزیشن کسی قسم کا ڈیڈ لاک پیدا نہیں کرے گی، امید ہے الیکشن کمیشن بلدیاتی اور عام انتخابات میں اپنا اہم کردار

اداکرے گا۔ ماڈل ٹائون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں خیبر پختوانخواہ اور پنجاب کے ممبران کے عہدے کافی دیر سے خالی ہیں ،وزیراعظم کی قائد حزب اختلاف سے بات نہ ہوسکی جس سے عہدے خالی ہیں، امید ہے حکومت اس پر مذاکرات جلد مکمل کرے گی تاکہ اتفاق رائے سے عہدوں پر تعیناتی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جوحکومت کی ناکامی کا بوجھ اٹھائے گا وہ عوام کے غیض و غضب کا سامنا کرے گا، آنے والے دنوں میں حکومت کے اتحادی بھی چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کو معاشی طورپر تباہ کر دیا گیا ہے ،اگر ساڑھے تین سو ارب روپے کے نئے ٹیکس لگ گئے تو عوام زندہ درگور ہو جائیں گے، ملک کو بچانا ہے تو نالائق و ناکام حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا۔ انہوں نے نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ جب نوازشریف کو معالجین کہیں گے وہ ایک دن ضائع کئے بغیر وطن واپس آئیں گے،جب سے نوازشریف کی واپسی کی خبریں آ رہی ہیں حکومت کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…