اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عمران خان نیٹو کمانڈر ہے جو صرف تقریریں کر سکتا ہے ایکشن اور عمل نہیں کروا سکتے ، احسن اقبال برس پڑے

datetime 21  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نیٹو کمانڈر ہے جو صرف تقریریں کر سکتا ہے ،ایکشن اور عمل نہیں کروا سکتے ،تین سال میں حکومت نے مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنائے ، عوام سے جھوٹے وعدے کئے اور معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی، پورے ملک میں گیس بحران ہے ،ہر ضرورت کی چیز

کو منافع خوروں کا اجازت دیکر سٹہ بازی کرائی گئی،افغانستان کا جتنا ضروری مسئلہ ہے اتنا ہی ضروری کشمیر کا بھی مسئلہ ہے،حکومت کشمیر کے ساتھ غداری کر رہی ہے ،حکومت اپنا موقف عالمی سطح پر نہیں منا سکتی۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ پھر ہم عمران خان کے جھوٹے کیسز کی پیشیاں بھگت رہے ہیں،سوا تین سال میں حکومت نے مجالفین پر جھوٹے مقدمات پر زور دیا،عوام سے جھوٹے وعدے کیے اور معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اور اسکی حکومت نے 24 ،24 گھنٹے سارا سال انتقامی کارروائیوں پر کام کیا،ھکومت نے عوام کے لیے ایک فیصد کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں گیس بحران ہے،ہم نے تین ماہ پہلے پیش گوئی کر دی تھی کہ دسمبر میں بدترین گیس لوڈشیڈنگ ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ چینی کا ٹینڈر کینسل کر کے اپنے لوگوں سے چینی مہنگی داموں فروخت کروایا،ہر ضرورت کی چیز کو منافع خوروں کا اجازت دیکر سٹہ بازی

کرائی گئی،کے پی الیکشن میں پی ڈی ایم جماعتوں پر عوام نے انحصار کیا،عوام کو مبارک ہو عمران نے پی ٹی آئی شکست کا نوٹس لے لیا،پی ٹی آئی اب ختم ہو رہی ہے کیونکہ عمران خان نے نوٹس لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال پر دل بہت رنجیدہ ہے 2019 سے مطالبہ کر رہے ہیں بھارت نے کشمیر کو ہڑپ کیا۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کا جتنا ضروری مسئلہ

ہے اتنا ہی ضروری کشمیر کا بھی مسئلہ ہے،حکومت اسلامی وزراء اجلاس میں کشمیر کی قرارداد منظور کروانے میں ناکام ہو گئی،بعض مبصرین نے کہا حکومت نے اجلاس سے پہلے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ اس اجلاس میں کشمیر کا مسئلہ نہیں اٹھائے گی،حکومت کشمیر کے ساتھ غداری کر رہی ہے ،حکومت اپنا موقف عالمی سطح پر نہیں منا سکتی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نیٹو کمانڈر ہے جو صرف تقریریں کر سکتا ہے ،ایکشن اور عمل نہیں کروا سکتے ،عمران خان نے ساری زندگی چندا مانگا ہے اور عوام کو بھی لگا دیا ہے ،اقوام متحدہ عمران خان کو خصوصی معاون مقرر کر لیں تاکہ چندہ زیادہ اکٹھا ہو سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…