پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم سے سٹیزن پورٹل پر پولیس کے خلاف شکایت شہری کو مہنگی پڑ گئی ،شہری حوالات میں بند

datetime 19  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال(این این آئی) وزیراعظم عمران خان کے سٹیزن پورٹل پر پولیس کے مقدمہ درج نہ کر نے کی شکایت ایک شہری یاسر جلال کو مہنگی پڑ گئی ۔پولیس تھانہ غلہ منڈی نے الٹا شہری کو حوالات میں بند کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق محلہ محمد پورہ باہر والا اڈہ کے ایک شہری یاسر جلال

نے قبضہ مافیا کے عبد الصبور اورغلام عباس وغیرہ کے خلاف تھانہ غلہ منڈی میں قتل کی دھمکیاں دینے اور اسکی جائیدار پرقبضہ کر نے کی در خواست فرنٹ ڈیسک پر دائر کی فر نٹ ڈیسک پر در خواست کے با وجودپولیس نے کارروائی نہ کی بلکہ قبضہ مافیا کی حمایت شروع کر دی ۔جس پر یاسر جلال نے سیشن عدالت میں مقدمہ کے اندراج کیلئے رٹ پٹیشن دائر کر دی لیکن قبضہ مافیا کی کاروائیاں زور پکڑ گئیں اور پولیس کھلے عام قبضہ مافیا کی حمایت میں میدان میں آگئی ۔شہری نے وزیر اعظم عمران خان کو پورٹل پر انصاف کیلئے فریاد کی تو پولیس انتقام پر اتر آئی اور یاسر جلال کو ڈی ایس پی سٹی نے اپنے آفس بلوایا اور یاسر جلال کو ایک ملنگ نامی نوجوان کے ساتھ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 107اور151کے تحت کاروائی کر کے گرفتار کر لیا اور حوالات میں بندکر دیا ۔شہری نے و زیراعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ انصاف مانگنے والوں کے خلاف پولیس کی انتقامی کاروائیوں کا تدارک کیا جائے اور اس قسم کے واقعات کا وزیرا عظم نے نوٹس نہ لیا تو شہری پولیس کے خوف سے وزیرا عظم سے انصاف کی اپیلیں کرنا بند کر دیں گے ۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…