ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

مشرقی پاکستان والوں کا مئوقف بھی ووٹ کو عزت دو تھا جسے تسلیم نہ کیے جانے پر ملک دولخت ہوا، جاوید ہاشمی بھی کھل کر بول پڑے

datetime 19  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہانیاں(آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ مشرقی پاکستان والوں کو مئوقف بھی ووٹ کو عزت دو تھا جسے تسلیم نہ کیے جانے پر ملک دولخت ہوا ،افغانستان دنیا کا ایک سب سے بڑا ایشو بن کر سامنے آرہا ہے یہاں ایک انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے ،اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی طاقت کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ،اپوزیشن اپنا درست رول ادا کررہی ہے

لیکن میڈیا پر پابندی ہونے کی وجہ سے ان کی تشہیر نہیں ہو پاتی ہے ،سمگلنگ کی وجہ سے ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے،درست احتساب کا عمل جاری ہو تو یہ ملک ترقی کی جانب گامزن ہو سکتا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جہانیاں میں سینئر صحافی چوہدری محمد اسلم دفا مرحوم کے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چوہدری خلیل احمد گھمن،ارشد جاوید چوہدری اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاکہ مشرقی پاکستان والوں کا مئوقف تھا کہ ان کے ووٹ کی عزت کو تسلیم کیا جائے لیکن یہ عزت تسلیم نہ کیے جانے پر سانحہ رونما ہوا اور ملک د ولخت ہو گیا ،آج وہی مشرقی پاکستان بنگلا دیش بن کر ہم سے بہت آگے نکل گیا اس کا ایک ٹکا ہمارے دو روپے کر برابر ہے بلکہ اب تو اس کی معیشت بھارت سے بھی بہتر ہو چکی ہے ،ہمارے ملک میں قائد اعظم کی تصویریں اتاری جا رہی ہیں جبکہ بنگلا دیش میں شیخ مجیب الرحمان کی تصویرں نمایاں کی جا رہی ہیں وہاں صرف ووٹ کو عزت ہے ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان دنیا کا ایک سب سے بڑا ایشو بن کر سامنے آرہا ہے یہاں ایک انسانی المیہ جنم لے رہا ہے،لوگ بھوک اور سردی سے مررہے ہیں وہاں دو وقت کی روٹی کیلئے لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے کیلئے مارکیٹ میں لے آتے ہیں ۔پاکستان میں افغانستان کے ایشو پر او آئی سی کا اجلاس ایک اہم اقدام ہے

لیکن ہم کمزور ہیں ہم اکیلے افغانستان کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے ہیں نہ ان کی مدد کرسکتے ہیں ہماری حکومت تو پہلے ہی کشکول لے کر قریہ قریہ گھوم رہی ہے ہم افغانستان کی مدد کی اپیل کیے جانے کی شکل میں دوسرا کشکول اٹھانے کے متحمل نہیں ہو سکے ہیں ۔افغانستان میں قبل اس کے کہ کوئی انسانی المیہ جنم لے اقوام متحدہ

سمیت پوری عالمی طاقت کو انسانیت کی بنیاد پر افغانستان کی معیشت اور بھوک کا نوٹس لینا چاہیے ۔ایک سوال کے جواب میں مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ اپوزیشن میں آپسی معمولی اختلافات ہیں جو کہ جمہوریت کا حسن ہیں،اپوزیشن کے آگے بڑھنے کا مقصد یہ ہے حکومت بدل دے لیکن اپوزیشن میں اختلاف ہیں،ہم کہتے ہیں کہ

عمران خان کو پانچ برس پورے کرنے چاہیں جبکہ کوئی دوسرا کہتا ہے کہ اسے نکال باہر کریں اس بات پر اختلاف ہے لیکن تمام جماعتوں میں اس بات پر اتفاق ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کواپنا کردار محدود کرنا چاہیے، مجموعی طور پر اپوزیشن اپنا رول درست طریقے سے ادا کررہی ہے ،ملک میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر پابندی ہے بہت سے

بولنے والے اینکرز کو ہٹا دیا گیا ،ہم سمجھتے ہیں کہ میڈیا پر پابندی کی ہے کہ اپوزیشن کے کردار کی درست تصویر عوام کو دکھائی نہیں جا رہی ہے تاہم اپوزیشن اپنا درست رول پلے کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا ایک طوفان برپا ہے ،چینی ،گھی،کھاد ناپید ہے اب تو ادویات بھی غائب ہو چکی ہیں ،سمگلنگ کی وجہ

سے ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ، ملک میں آج تک کسی کا درست احتساب نہ کیا گیا ہے کوئی ایک ادارہ بتا دیں جس کا شفاف طریقے سیا حتساب ہوا ہو بس پکڑ لیتے ہیں اور جیلوں میں ڈال دیتے ہیں میں نے بھی چار سال جیل کاٹی ہے ،میں سمجھتا ہوں اگر ملک میں حتساب درست طریقے سے کیا جائے تو ملک ترقی کی جانب گامزن ہو سکتا ہے وگرنہ نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…