پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

کیا وزیراعظم کی طرح عام پاکستانی بھی ویڈیولنک پر عدالت میں پیش ہوسکتا ہے، سراج الحق کا سوال

datetime 18  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کیا عام پاکستانی بھی وزیراعظم کی طرح ویڈیولنک پر عدالت میں پیش ہوسکتا ہے۔سراج الحق نے ایوان اقبال لاہور میں الخدمت یوتھ گیدرنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس شاہی چابی سے ہم نے دنیا کوفتح کیا ،آج بھی وہ قرآن کی صورت ہمارے پاس

موجود ہیِ ، دنیا کو آج ایسے نظام کی ضرورت ہے جو لوگوں کو روٹی،کپڑا،مکان دے سکے۔سراج الحق نے کہا کہ اس وقت دنیا کا نظام عالمی سامراج کے شکنجے میں ہے، جماعت اسلامی کے پاس متبادل نظام موجود ہے، ہمارے پاس سود سے پاک بینکاری کا نظام موجود ہے، قرآن پاک کی روشنی میں سیاسی،قانونی اورمعاشی نظام موجود ہے۔سراج الحق نے کہا کہ شیروانی پہننے سے کوئی قائداعظم ثانی نہیں بن جاتا ہے، قائداعظم کردارکے غازی تھے،وہ ایک رول ماڈل تھے، انہوں نے آپ کی طرح کرپٹ لوگوں کو اپنے ارد گرد جمع نہیں کیا تھا، آج یہاں امیروں کے لیے الگ اور غریبوں کے لیے الگ انصاف ہے، کیا وزیراعظم کی طرح گھر بیٹھ کر ویڈیولنک کے ذریعے عدالتوں میں اپنا موقف پیش کرنے کی سہولت عام پاکستانیوں کو بھی میسر ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک سے وی آئی پی کلچر ختم ہونا چاہیے، پاکستان میں انصاف تعلیم و علاج سب کیلئے ہو ، صرف مظلوم اور طالب علم وی آئی پی ہو، حکمران کہتے ہیں بڑا لیڈر وہی ہوتا ہے جو یوٹرن لیتاہے، نوکریوں کا وعدہ پاکستان میں کیا تھا لیکن ڈگری ہولڈر ملک سے باہر جا رہے ہیں ان کو اپنے ملک آنا چاہئے تھا، وزیراعظم گاڑی میں آنے کے بجائے ہیلی کاپٹر کو استعمال کرتے ہیں پھر کہتے ہیں وی آئی پی کلچر کو ختم کر دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…