جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بیٹنگ کوچ محمد یوسف کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 18  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے کوچز کی تلاش شروع کر دی ہے، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کوچز کی تقرری کے لیے اشتہار بھی دے دیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہائی پرفارمنس کوچ، بیٹنگ کوچ، بولنگ کوچ،فیلڈنگ کوچ اور پاور ہٹنگ کوچ کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کیلئے پہلی بار پاور ہٹنگ کوچ کی خدمات حاصل کی جائیں گی جبکہ کوچز نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں تعینات ہوں گے اور کوچز کا کردار نئی نسل کے کرکٹرز پر فوکس ہو گا۔پی سی بی کے مطابق کوچز کے خواہشمند افراد 17 جنوری تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں اس وقت ثقلین مشتاق ہیڈ انٹر نیشنل پلیئر ڈویلپمنٹ ہیں، جنہوں نے مصباح الحق کے مستعفی ہونے کے بعد عبوری ہیڈ کوچ کی ذ مہ داریاں نبھائی ہیں جبکہ شاہد اسلم بھی بنیادی طور پر ہائی پرفارمنس کوچ ہیں لیکن ٹیم کیساتھ اسسٹنٹ ہیڈ کوچ تعینات رہے۔ اس کے علاوہ بیٹنگ کوچ کے عہدے پر محمد یوسف ذمہ داریاں سنبھالے ہو ئے ہیں۔ یاد رہے کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں وکٹ کیپر، فیلڈنگ کوچ عتیق الزمان اور بولنگ کوچ محمد زاہد مستعفی ہو چکے ہیں۔ پاکستان ٹیم کے ساتھ فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے والے عبدالمجید بھی نیشنل ہائی پرفارمنس کے کوچز میں شامل تھے۔ چیئرمین رمیز راجہ نے چند روز قبل میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا تھا کہ ہائی پروفائل کوچز کی تقرری نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہو گی، وہاں سے وہ قومی ٹیموں کے ساتھ کام کریں گے۔ اس طرح بیٹنگ کوچ محمد یوسف کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…