پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان کیخلاف سازش کے پیچھے بہت ہاتھ نکلے غلام سرور خان نے جسٹس(ر)وجیہہ الدین کی جانب سے پروپیگنڈا کرنے کی اصل وجہ بتا دی

datetime 18  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف سازش کے پیچھے بہت سارے ہاتھ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ جسٹس (ر)وجیہہ الدین پارٹی سے نکالے جانے کی وجہ سے پروپیگنڈا کا حصہ بن گئے ، ان کے پیچھے وہ طاقتیں ہیں جو پاکستان کو

غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں، عمران خان کے خلاف پروپیگنڈا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے سابق رہنما جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد، عمران خان سے متعلق اپنے الزامات پر ڈٹ گئے۔ایک انٹرویومیں جسٹس وجیہہ الدین احمد نے جہانگیر ترین کے وضاحتی بیان کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے اپنے بیان میں کہا کہ تعلقات سے قطع نظر، میں پوچھتا ہوں ترین کے تعلقات کون سے خراب ہیں؟جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے کہا کہ شوگر کمیشن رپورٹ کے باوجود جہانگیر ترین کا بال تک بیکا نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ ایسی رقوم کیش کی صورت میں دی جاتی ہیں، ایسی رقوم کی نہ ٹرانزیکشن ہسٹری ہوتی ہے اور نہ ہی کھاتوں میں درج کی جاتی ہے۔شہباز گل کے بیان پر جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد بولے قانونی نوٹس بھیجنے کی ان کی جرات نہیں ہے، جب قانونی نوٹس بھیجیں گے تو دیکھا جائے گا۔اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین عمران خان کی حمایت میں سامنے آئے تھے اور انہوں نے جسٹس وجیہہ الدین کے الزامات کی تردید کی تھی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے تعلقات جیسے بھی ہوں تاہم سچ بولنا چاہیے، عمران کا گھر چلانے کے لیے پیسہ نہیں دیا، پارٹی چلانے کے لیے ضرور دیا تھا۔ایک بیان میں جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے کہا تھا کہ عمران خان کا بنی گالہ کا گھر جہانگیر ترین جیسے لوگوں کے پیسے سے چلتا تھا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…