جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

حلقہ پی پی 206 ضمنی الیکشن، ن لیگ کو واضح برتری حاصل ہو گئی

datetime 16  دسمبر‬‮  2021 |

خانیوال (مانیٹرنگ ڈیسک) حلقہ پی پی 206 میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے، یہ نشست ن لیگ کے رہنما نشاط احمد ڈاہا کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی لیکن ان کی اہلیہ نورین نشاط ڈاہا پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں، ان کے مدمقابل ن لیگ کے رانا سلیم اور پیپلزپارٹی کے میر واثق کے علاوہ دیگر امیدوار میدان میں ہیں۔

اب تک 183 پولنگ اسٹیشنز میں سے 120 پولنگ اسٹیشنز سے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہو چکے ہیں،ان نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رانا محمد سلیم 25 ہزار 138 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ تحریک انصاف کی امیدوار نورین نشاط ڈاہا 18 ہزار 125 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس طرح ن لیگ کو اب تک غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق واضح برتری حاصل ہو گئی ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ حکومت نالائق و ظالم ہے اس نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے،عمران خان کاذہنی توازن ٹھیک نہیں ایک طرف مہنگائی پر نوٹس لیتے ہیں اور دوسری طرف کہتے ہیں پاکستان سب سے زیادہ سستا ہے،خطے میں سب سے کم فی کس آمدن پاکستان کی ہے افراط زر ڈبل فیگر میں داخل ہو چکی ہے، پاکستان چوتھا دنیا کا مہنگا ترین ملک ہو چکا ہے،ملک کے مسائل کا حل بلدیاتی انتخابات نہیں عام انتخابات ہے،وزیر اعلی کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد اور ایوان وزیر اعلی کا ریکارڈ نہیں دیا سات دن کی مہلت دے رہی ہو پھر ہائی کورٹ جاؤں گی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اے پی ایس شہدا کو سلام پیش کرتی ہوں والدین کے دکھ تازہ ہوں گے اللہ ایسے سانحہ سے قوم کو بچائے،16دسمبر اداسی دکھ و تکلیف کا دن ہے سقوط ڈھاکہ بھی اسی تاریخ کا ہوا،

تاریخ سے قومیں سیکھتی اور آگے بڑھتی ہیں نئے پاکستان میں تاریخ سے کوئی نہیں سیکھ رہا۔انہوں نے کہاکہ خانیوال الیکشن میں ای سی پی کو شکایت کیلئے فوٹیجز بھیجی ہیں جس میں خواتین نے دو ہزار روپے لینے کا اعتراف کیا۔ عامر ڈوگر وفاقی وزیر پولنگ کیمپس میں سرکاری لاؤ لشکر کے ساتھ ہے جس کا کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ الیکشن کمیشن موجود ہے تو جو کچھ ہو رہاہے ووٹ خریدو فروخت ہو رہا ہے، جب الیکشن کمیشن پولیس ڈی پی او نے کچھ نہ کیا پی ٹی آئی کی کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…