جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اسحاق ڈار کے ہاتھ سے سینٹ کی سیٹ جانے کا خطرہ ،حکومت نے سپریم کورٹ میں بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 16  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کی سینیٹ میں نشست خالی قرار دینے کی استدعا کر دی۔اسحاق ڈار کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہوئی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر خان نے عدالت میں

مؤقف اختیار کیا کہ حکومت نے اراکین پارلیمنٹ کے حلف کے حوالے سے نیا قانون بنایا ہے، نئے قانون کے تحت 60 دن میں حلف نہ اٹھانے پر نشست خالی تصور ہوگی۔عامر خان نے بتایا کہ ن لیگ نے قانون سازی ہائیکورٹ میں چیلنج کی جو خارج ہو گئی، اس وقت اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل زیر التوا ہے۔انہوںنے کہاکہ اپیل میں ن لیگ کا مؤقف ہے کہ سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کا نوٹیفکیشن معطل کر رکھا ہے، سپریم کورٹ نے بار بار اسحاق ڈار کو طلب کیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے اور ن لیگ بھی کہتی ہے کہ نوٹیفکیشن معطل ہونے کی وجہ سے اسحاق ڈار واپس نہیں آرہے لہذا سینیٹ میں اسحاق ڈار کی نشست کو خالی قرار دیا جائے۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ کیس کو آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کردیتے ہیں اور پھر عدالت نے اسحاق ڈار نااہلی کیس آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…