ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

رانا صاحب آپ کے بیٹے مختلف دعوے کرتے ہیں، کیا تردید یا تصدیق کرتے ہیں؟ جانتے ہیں صحافی کے سوال پر سابق چیف جج نے کیا جواب دیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت (این این آئی)گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم نے عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کی تاہم صحافیوں کے بیشترسوالات پر خاموش رہے۔پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں بیان حلفی سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد صحافی نے رانا

شمیم سے سوال کیا کہ پ کا بیان حلفی کہاں تک پہنچا ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے نہیں معلوم، ڈائریکٹ رجسٹرار کے پاس ایشو آرہا ہے۔صحافی کی جانب سے ایک اور سوال کیا گیا کہ رانا صاحب کیا آپ نے بیان حلفی خود تو نہیں لیک کیا؟ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو بتانا تھا میں نے عدالت میں بتا دیا ہے، اب کوئی بیان نہیں دوں گا۔رانا شمیم سے سوال پوچھا گیا کہ رانا صاحب ثاقب نثار کے ساتھ آپ کی گفتگو کا کوئی اور گواہ بھی زندہ ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ نو کمنٹس۔صحافی نے یہ سوال بھی کیا کہ رانا صاحب آپ کے بیٹے مختلف دعوے کرتے ہیں، کیا تردید یا تصدیق کرتے ہیں؟ اس پر رانا شمیم نے جواب دیا کہ آپ یہ سوال میرے بیٹے سے ہی پوچھیں، میرا اس کے بیان سے کیا تعلق ہے۔ان سے پوچھا گیا کہ اٹارنی جنرل نے فرم جرم عائد کرنے کی درخواست کی، آپ نے مخالفت کیوں نہیں کی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میرے آنے سے پہلے کوئی بات ہوئی ہوگی، میرے سامنے ایسا کچھ نہیں کہا گیا۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا توہین عدالت سے بچنے کیلئے غیرمشروط معافی کا آپشن لیں گے؟ سوال کا جواب دیتے ہوئے رانا شمیم نے کہا کہ نو کمنٹس، مجھے عدلیہ کی عزت کا بہت احترام ہے، کیس عدالت میں ہے میں بات نہیں کروں گا، ثاقب نثار سے مزید جاکر جوابات کا پوچھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…