بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

کوہلی کو صدمے سے کیسے باہر نکالا ؟ روی شاستری نے گزرا وقت یاد کرلیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے وہ وقت ایک بار پھر سے یاد کرلیا جب اْنہوں نے سابق بھارتی ٹی ٹوئنٹی ون ڈے کپتان ویرات کوہلی کو صدمے سے باہر نکالا تھا۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں روی شاستری نے کہا کہ میں جب بھارتی کرکٹ بورڈ کا حصہ بنا تھا تو اْس وقت، میرا پہلا چیلنج کسی ایسے شخص

کی شناخت کرنا تھا جو بات کر سکے اور میں نے ویرات کوہلی میں ایک ایسا ہی شخص پایا تھا۔روی شاستری نے کہا کہ ویرات کوہلی سال 2014 میں ہونے والے انگلینڈ کے دورے سے پریشان تھے اور شدید صدمے کی حالت میں تھے کیونکہ وہ اْن کی پرفارمنس خاصی اچھی نہیں رہی تھی۔اس کے بعد شاستری نے بتایا کہ کس طرح کوہلی نے بلے بازی کی کچھ تکنیکوں پر کام کرنے کے بعد آہستہ آہستہ اپنا اعتماد بحال کیا۔اْنہوں نے کہا کہ میں نے کوہلی کو بہت قریب سے دیکھنا شروع کیا، جتنا قریب سے میں نے اسے دیکھا، میں دیکھ سکتا تھا کہ اس کا اعتماد ہر روز واپس لوٹ رہا تھا اور اپنی پرفارمنس بہتر کررہے تھے۔روی شاستری نے کہا کہ ‘اس کے بعد آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کوہلی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور کوہلی کی کپتانی میں ٹیم بھی بہت اچھا کھیلی۔سابق بھارتی ہیڈ کوچ نے کہا کہ کوہلی نے اس دورے میں بہت بلندی اپنے نام کی، چار سنچریاں اور ایک ففٹی بنائی، ہم نے وہ سیریز 2ـ0 سے ہاری تھی تاہم ہر ایک شخص نے کوہلی کی تعریف کی تھی۔واضح رہے کہ بی سی سی نے ٹی20 کے بعد ایک روزہ کرکٹ ٹیم کی کپتانی بھی ویرات کوہلی سے لے کر روہیت شرما کو سونپ دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…