جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

احسن اقبال کی گرین لائن منصوبے کے افتتاح کی کوشش، سکیورٹی اہلکاروں کا ڈنڈا لگنے سے ہاتھ زخمی

datetime 9  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل و سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کراچی گرین لائن میٹرو بس منصوبے” کا علامتی افتتاح کردیا۔اس موقع پر مسلم لیگ ن محمد زبیر۔مفتاح اسماعیل۔کھیئل داس کوہستانی۔نہال ہاشمی۔سورٹھ تھیبو،علی اکبرگجر اوردیگر موجود تھے۔ن لیگی کارکنوں نے ناظم آباد 7نمبرگرین لائن ٹریک پرجانے کی کوشش کی

جس پرانتظامیہ نے راستے بند کردیئے اور ان کو وہاں داخلے سے روک دیا۔اس موقع پرن لیگی کارکنان کی نعرے بازی کی۔اس موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا کہ کراچی گرین لائن کامنصوبہ مسلم لیگ ن۔ نے 2016 میں شروع کیا تھا۔اس منصوبے کی بنیاد مذکورہ وقت کے وزیراعظم نوازشریف نے رکھی۔یہ منصوبہ دسمبر2018میں مکمل ہوناتھا۔اس منصوبے کی تعمیرمیں تاخیرکی گئی کیونکہ یہ ن لیگ کامنصوبہ تھا۔لوگ کراچی میں ناقص ٹرانسپورٹ میں دھکے کھاتے رہے ہیں۔سواتین سال میں بھی مکمل نہیں کیاجاسکا۔ہمیں خوشی ہے۔یہ حکومت ن لیگ کے منصوبوں پرتختیاں لگاتی رہی ہے۔آج ہمارے ساتھ ریاستی تشدد کیاگیاسیاسی کارکنان پرسیکورٹی ادارے نے تشدد کیا جس سے۔ایک کارکن زخمی ہوا۔مجھے خوشی ہے کہ اس افتتاح میں ہماراخون بھی شامل ہے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے سے یہ حکومت پولیس والا کام لے رہی ہے۔اس ادارے کوسیاست کے لیے استعمال کیا گیا۔افتتاح کی اس کوشش میں احسن اقبال کا ہاتھ بھی سکیورٹی گارڈوں کا ڈنڈا لگنے سے زخمی ہو گیااحسن اقبال نے کہا کہ یہ ریاست دہشت گردوں کے آگے بے بس نظرآتی ہے۔یہ صرف غیر مسلح سیاسی کارکنوں پرسارازورلگاتے ہیں۔میں پہلے بھی گولیاں کھائی ہیں۔اگراب بھی میرالہوکراچی کی سرزمین پرگراہے تویہ میرے لیے فخرکی بات ہے۔

میرا ساتھ جو ہوا وہ قابل مذمت عمل ہے۔ہم نے سندھ کی ترقی کاجوسفرشروع کیا۔اس حکومت نے تباہ کردیا۔ہم نے سکھرملتان موٹروے بنایا۔سکھرحیدرآباد منصوبہ بھی 2020میں مکمل ہوجاتا۔ اگراس پرکام نہیں روکا جاتا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی معیشت کوہم نے بہتربنایا ہے۔میں سمجھتاہوں کراچی کوپانی بجلی صفائی اورامن چاہیے۔یہ

چارچیزیں ہوں تویہ شہرشنگھائی بن سکتاہے۔ن لیگ کوووٹ نہیں ملا تھاپھربھی ہم نے اقتدارمیں آکرکراچی کاامن بحال کیا۔200سے زیادہ بند کارخانے دوباراشروع کیے۔احسن اقبال نے کہا کہ کراچی کی خوشحالی سے ملک خوشحال ہوگا۔سابق گورنر محمد زبیر نے کہا کہ عمران خان کوگرین لائن کے افتتاح کے لئے آنے کی ضرورت

نہیں۔جن کامنصوبہ تھا۔انہوں نے اس کاافتتاح انہوں نے کردیاہے۔ہم نے کراچی کے پانی کامسئلہ حل کرناتھا۔ہماری حکومت نے کراچی میں امن قائم کیا۔ہم اس ٹریک پر اوپر نہیں جارہے تھے۔ہم کو آج افتتاح سے روکا گیا۔ہماری عورت کارکن تک کوماراہے۔تھوڑاساخیال کرناتھا۔ہم اس عمل کی مذمت کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…