منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا، والد کے سامنے بیٹا قتل

datetime 9  دسمبر‬‮  2021 |

عارف والا (این این آئی)عارف والا میں کرکٹ میچ کے دوران ہونے والے جھگڑے پر بارہویں جماعت کے طالب علم کو والد کے سامنے قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق کرکٹ میچ کے دوران ہونے

والے جھگڑے میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا سیکنڈ ائیر کا طالبعلم ابو طلحہ دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ڈی ایس پی عارف والا حافظ خضر کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ملوث 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔مقتول ابو طلحہ کے والد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزموں کو کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے کا رنج تھا، ملزموں نے بیٹے کو میری آنکھوں کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کیا۔انہوں نے بتایا کہ ابوطلحہ گزشتہ شام تیل کی ایجنسی میں بیٹھا تھا جب ملزموں نے حملہ کیا۔حافظ خضر کے مطابق ابوطلحہ کا پوسٹ مارٹم کرا لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…