اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

برطانیہ میں بیان ریکارڈ کرانے کا مقصد کیا تھا اور کس کے کہنے پر یہ تمام حقائق سامنے لایا؟رانا شمیم کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 7  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے توہین عدالت شوکاز نوٹس پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا۔رانا شمیم نے توہین عدالت شوکاز نوٹس پر تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے کہا کہ جو کچھ حلفیہ طور پر کہا ، ثاقب نثار کا ان حقائق پر سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں ، ثاقب نثار سے گفتگو گلگت میں ہوئی جو پاکستان کی حدود سے باہر ہے،

میں نے بیان حلفی پبلک نہیں کیا اور میرے خلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہو سکتی ، اپنی زندگی کے دوران پاکستان میں بیان حلفی پبلک نہیں کرنا چاہتا تھا۔رانا شمیم نے کہا کہ برطانیہ میں بیان ریکارڈ کرانے کا مقصد بیان حلفی کو بیرون ملک محفوظ رکھنا تھا، واقعہ ثاقب نثار کیساتھ 15 جولائی 2018 کی شام چھ بجیکی ملاقات کاہے، مرحومہ بیوی سے وعدہ کیا تھا حقائق ریکارڈ پر لاؤں گا، بیان حلفی مرحومہ اہلیہ سے کیا وعدہ نبھانے کیلئے جذباتی دباؤ میں کیا، بیان حلفی کسی سے شیئر کیا نہ ہی پریس میں جاری کیا ، عدلیہ کو متنازعہ بنانا مقصد نہیں تھا، جو کچھ ہوا اس پر افسوس کا اظہار کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں، توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔رانا شمیم نے جواب میں کہا کہ لندن میں ریکارڈ بیان حلفی سربمہر لفافے میں پوتے کو دیا اور اسے واضح ہدایت کی تھی کہ بیان حلفی نہ کھولا جائے نہ پبلک کیا جائے، مجھے نہیں پتہ رپورٹر کو بیان حلفی کس نے جاری کیا۔سابق چیف جج رانا شمیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پیچھے

ایجنسیاں لگی ہیں وہ میری گاڑی کا پیچھا کرتی ہیں، ابھی تک مجھے کسی نے دھمکیاں نہیں دیں، مجھے ہراساں کیا جا رہا ہے، مجھے دھمکی نہیں ملی صرف پیچھا کرتے ہیں۔صحافی نے سوال کیا کہ وہ آپکی سیکورٹی کے لیے بھی ہوسکتی ہے۔ جج شمیم نے جواب دیا کہ پتہ نہیں ان سے پوچھیں جو پیچھے آتے ہیں۔رانا شمیم کے وکیل لطیف آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ رانا

شمیم کا پیچھا کررہے ہیں، انہیں یہاں ہراساں کیا جا رہا ہے، پیچھا بھی کیا جا رہا ہے، برطانیہ میں انکے پوتے کو ہراساں کیا جارہا ہے۔وکیل رانا شمیم نے جواب دیا کہ ثاقب نثار سے متعلق آڈیوز ویڈیوز کا مجھے معلوم نہیں، میری رائے یہ ہے اس مسئلہ کو زیادہ ہوا نہ دی جائے۔ اس معاملہ کو یہیں پر روک دیا جائے، کیا پاکستان میں توہین عدالت کا یہی مسئلہ ہے باقی مسائل ختم ہو چکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…