منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سیالکوٹ واقعہ غیراسلامی و غیر انسانی فعل ہے،چودھری پرویزالٰہی

datetime 4  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے وفاق المدارس العربیہ کے سیکرٹری جنرل قاری حنیف جالندھری نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر، راسخ الٰہی، ڈاکٹر اے آر خالد، ڈاکٹر راشد سراج بھی

موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے سیالکوٹ واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ غیراسلامی و غیر انسانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سری لنکا کی حکومت اور مقتول کی فیملی کے ساتھ دلی ہمدردی ہے، اس واقعہ کی انکوائری مکمل کر کے جلد از جلد ملزموں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ چودھری پرویزالٰہی نے قاری حنیف جالندھری کو ختم نبوتؐ کے حوالے سے تیار کردہ قرآنی آیت اور حدیث کا فریم دیا جس کو تمام سرکاری دفاتر میں نمایاں طور پر لگایا جائے گا۔ قاری حنیف جالندھری نے چودھری پرویزالٰہی کو پاکستان میں تمام مکاتب فکر کے علما کا متفقہ منظور کیا جانے والا قرآن مجید کا ترجمہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرارداد مقاصد کے بعد یہ دوسرا بڑا کارنامہ ہے جس پر تمام مسالک متفق ہیں، قرآن مجید کا یہی ترجمہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے ذریعے سکولوں میں پڑھانے کیلئے دیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…