ریاست میں زیادہ تر آلودہ ہوائیں پاکستان سے آرہی ہیں، بھارتی حکام نے ملبہ پاکستان پر ڈال دیا

3  دسمبر‬‮  2021

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی سپریم کورٹ نے فضائی آلودگی کیخلاف کیس میں اتر پردیش ریاست کی انوکھی منطق پر طنزیہ ریمارکس دیئے کہ کیا پاکستان میں صنعتیں بند کروا دیں؟۔اتر پردیش ریاست نے فضائی آلودگی سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کو بتایا کہ

ریاست میں زیادہ تر آلودہ ہوائیں پاکستان سے آرہی ہیں جس پر بھارتی چیف جسٹس نے طنزیہ سوال کیا کہ کیا آپ پاکستان میں صنعتوں پر پابندی لگانا چاہتے ہیں۔فضائی آلودگی کیخلاف سماعت میں سولیسٹر جنرل نے فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے اقدامات بتاتے ہوئے کہا کہ فضائی آلودگی پر ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے جو ہر شام 6 بجے میٹنگ کرے گی۔فضائی آلودگی سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے فلائنگ اسکواڈ مقرر کر دیئے گئے ہیں۔نئی دہلی حکومت نے جمع کرائے گئے حلف نامے میں کورونا ہسپتالوں کو تعمیراتی پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دینے کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔اس موقع پر عدالت نے فضائی آلودگی کیخلاف درخواست پر سماعت 10دسمبر تک معطل کردی۔واضح رہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے سبب اسکول، کالج غیر معینہ مدت کیلئے دوبارہ بند کردیئے گئے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…