ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

دنیا کے 10 مہنگے ترین شہر کون سے ہیں، نئی لسٹ سامنے آ گئی

datetime 2  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی شہر تل ابیب نے مہنگا ہونے کے اعتبار سے پیرس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پیرس اور سنگاپور ایک ساتھ دوسرے مقام پر ہیں۔ 2020 کے مقابلے میں اسرائیل کے شہر تل ابیب نے پانچ درجے اوپر کی جانب پہنچ کر دنیا کا مہنگا ترین شہر ہونے کا درجہ حاصل کیا۔ سن 2020 میں مہنگے ترین شہر کی پہلی

پوزیشن پر تین شہر براجمان تھے، ان شہروں میں پیرس، ہانگ کانگ اور زیورچ شامل تھے۔رواں برس کی رپورٹ میں یہ تینوں شہر مہنگے ترین ہونے کے درجے سے تنزلی کر گئے ہیں۔ پیرس اور سنگا پور ایک ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔ زیورچ تیسرے اور ہانگ کانگ چوتھا مہنگا ترین مقام ہے۔ مہنگے ترین شہروں کی درجہ بندی میں امریکا کا نیویارک سٹی چھٹی پوزیشن پر ہے جب کہ ساتویں پر جنیوا ہے۔تل ابیب کے دنیا میں مہنگا ترین شہر ہونے کی اولین وجہ ڈالر کے مقابلے میں اسرائیلی کرنسی شیکل کی قدر میں پیدا ہونے والی غیر معمولی بہتری ہے۔ اس اسرائیلی شہر میں ٹرانسپورٹ کے کرائے جہاں بڑھے ہیں وہاں کھانے پینے کی عام ضروریاتِ زندگی کی اشیا بھی مہنگی ہو گئی ہیں۔رواں برس کے معاشی ڈیٹا کو اکٹھا کرنے کا عمل اگست اور ستمبر میں مکمل کر لیا جاتا ہے اور انہی اعداد و شمار کی بنیاد پر مختلف ممالک اور شہروں کی درجہ بندی کا سلسلہ مکمل کیا جاتا ہے۔ انہی مہینوں میں سمندر کے ذریعے سامان کی ترسیل کی قیمتوں میں بھی خاطرخواہ اضافہ ہوا تھا۔معاشی اندازوں کے مطابق اوسط کے اعتبار سے دنیا کے قریب سبھی ممالک میں عام اشیا کی قیمتوں میں ساڑھے تین فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ کورونا وبا کی وجہ سے اشیا کی طلب یا ڈیمانڈ میں اضافہ اور سپلائی میں کمی ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…