چکوال (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرا دی ہے، موقر قومی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سردار غلام عباس نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں خواجہ آصف اور رانا ثناء اللہ سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، 2018ء میں پی ٹی آئی کی جانب سے سردار غلام عباس نے الیکشن لڑا تھا، ان کے بھتیجے سردار آفتاب اکبر پی ٹی آئی کی طرف سے پنجاب اسمبلی کے رکن ہیں۔