پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں کلو اور نصف کلو کے بعد عوام کے لئے چینی کے ساشے متعارف کروا دیے گئے، ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق چینی کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ صارفین کے لئے چینی کے ساشے متعارف کرا دیے گئے ہیں، مارکیٹ میں 140 گرام کا ساشے بیس روپے جبکہ 70 گرام چینی دس روپے کے ساشے میں فروخت ہو رہی ہے، ایک دکاندار کا کہنا تھاکہ کمائی کم ہے اور مہنگائی زیادہ اس لئے لوگ دس روپے اور بیس روپے والے ساشے استعمال کر رہے ہیں۔