اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب میں 1110غیر قانونی ویب سائٹس بند کر دی گئیں

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی اتھارٹی فار انٹلکچول پراپرٹی نے 1110غیر قانونی ویب سائٹس بند کر دی ہیں۔ سعودی کاپی رائٹ اتھارٹی نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ نشریات، فلموں اور ریڈیو ٹی وی سیریز کے حقوق کی خلاف

ورزی کرنیوالی ویب سائٹس کے خلاف کارروائی ہو گی۔ تمام ویب سائٹس کو کاپی رائٹس کی پابندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 4657ویب سائٹس پر پیش کیے جانیوالے مواد کی چھان بین کی گئی تھی۔ ان میں سے 1110کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔بیان میں اتھارٹی نے کہا کہ کاپی رائٹ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفت ضرور ہوگی، جو بھی خلاف ورزی میں ملوث پایا جائیگا اسے کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔اتھارٹی نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی کہ وہ کاپی رائٹس کا قانون نافذ کرانے میں اپنا کردار ادا کریں جہاں بھی خلاف ورزی دیکھیں فوری طور پر اس کی اطلاع دیں۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…