بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عوام پر مزید بوجھ پڑنے کا امکان، آئی ایم ایف کا حکومت سے ڈو مور کا مطالبہ

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)آئی ایم ایف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہیکہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق وعدے پر عمل کیا جائے، ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں۔آئی ایم ایف نے پاکستان کو اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ ایف بی آر کے ٹیکس

محاصل مضبوط رہے لیکن کرنٹ اکاونٹ خسارے میں اضافہ اور روپے کی قدر پر دباو رہا ہے۔آئی ایم ایف نے مہنگائی اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ مانیٹری پالیسی کے ذریعے مہنگائی پر قابو پانے اور قانون سازی کے ذریعے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری بڑھائی جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مشیر خزانہ شوکت ترین نے امریکا میں آئی ایم ایف حکام سے قرض کے لیے مذاکرات کئے تھے تاہم انہیں کامیابی نہیں ملی تھی، اس کے بعد وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر سعودی حکام نے 3 ارب ڈالر اور موخر ادائیگیوں پر تیل دینے کا اعلان کیا تھا۔جبکہ انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لئے 6 ارب ڈالر کے قرض پیکیج کو بحال کرنے پرآمادہ ہوگیا ہے۔آئی ایم ایف حکام نے چھٹے جائزے کے مذاکرات کے بعد پاکستان کو ایک ارب 50 لاکھ 90 ہزار ڈالر قرض جاری کرنے کی سفارش کر دی ہے، قرض کی یہ رقم جاری کرنے کا فیصلہ حتمی فیصلہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ گرے گا، جس کے بعد نئی قسط کے اجرا سے فراہم کردہ رقم 3 ارب 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہو جائے گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…