ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

دنیا بھر میں انٹرنیٹ ووٹنگ کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا گیا ، ای وی ایم ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کا نیا طریقہ ہے،احسن اقبال

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شکر گڑھ ( آن لائن ) سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا ہے کہ ای وی ایم ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کا نیا طریقہ ہے، دنیا بھر میں انٹرنیٹ ووٹنگ کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا گیا جبکہ پی ڈی ایم غیر آ? ئینی اقدامات کے خلاف چٹا ن کی طرح کھڑی ہے۔شکرگڑھ میں دانیال عزیز کے ڈیرہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ق لیگ اور ایم کیو ایم حکومت کو آکسیجن فراہم کر رہی ہیں،

ان کی قیادت نے اپنی سیاست پر نظرثانی نہ کی تو دونوں جماعتوں کی سیاسی قبر بھی پی ٹی آئی کے ساتھ کھودی جائے گی جبکہ پارلیمنٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے نشستیں مختص کی جائیں۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ کوئی سیاسی جماعت اوورسیز کے کردار کی نفی نہیں کرتی،میرا بیٹا باہر پڑھ کر ملک کی خدمت کے لئے عوامی نمائندگی کے لئے آگے بڑھا،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی پارلیمنٹ میں نمائندگی کے حق میں ہیں،پارلیمنٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی نشستیں مختص کی جائیں جبکہ انٹر نیٹ ووٹنگ دنیا بھر میں ابھی تک تسلیم نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ای وی ایم ووٹوں پر ڈاکہ ڈالنے کا طریقہ ہے،پی ڈی ایم غیر آئنیی اقدامات کے خلاف چٹان کی طرح کھڑی ہے، پی ٹی آئی جماعت تمام سیاسی جماعتوں سے اتحاد کرکے بھی ن لیگ کے سیلاب کو روک نہیں سکتی، دنیا میں 3 فیصد مہنگائی اور پاکستان میں 12 فیصد ہوچکی ہے جبکہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں اور روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے مہنگائی ہو رہی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ملک کی آنے والی نسلوں کو کئی ہزار ارب کے قرضوں میں دھنسا دیا ہے، پارلیمنٹ سمیت ملک کے ادارے تباہ ہو چکے ہیں،عمران خان نے ہٹلر دور کے پارلیمنٹ کی یاد تازہ کر دی ہے، ایم کیو ایم اور ق لیگ حکومت سے چمٹی رہی تو یہ عوام کا غیض و غضب کا نشانہ بنیں گے ،موجودہ حکومت کو ق لیگ اور ایم کیو ایم آکسیجن فراہم کر رہے ہیں جبکہ حکومت کی اتحادی جماعتوں کے قائدین سے کہوں گا کہ وہ اپنے رویوں اور سیاست پر غور کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…