اسلام آباد (این این آئی)ہائی کورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو بیانِ حلفی کی خبرشائع کرنے کے کیس میں شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔عدالتِ عالیہ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو توہینِ عدالت کیس میں شوکاز نوٹس جاری کیئے ہیں۔ہائی کورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو 30 نومبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔