اسلام آباد(آن لائن)لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی کا عہدہ چھوڑ دیا،وہ ہفتہ کو کور کمانڈر پشاور کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ڈی جی آئی ایس آئی کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا تقرر کیا تھا،19نومبر کو انہوں نے اپنے عہدے کی مدت پوری کرلی ہے جس کے بعد کور کمانڈر پشاور کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کور کمانڈر کراچی تھے جن کا وزیراعظم کی طرف سے ڈی جی آئی ایس آئی کے طور پر تقرر کیا گیا ہے،وہ آج اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔