اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

رانا شمیم کے بیٹے کا فیصل واوڈا کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا شمیم کے صاحبزادے نے سینیٹر فیصل واؤڈا کے خلاف ہتک عزت دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کردیا۔ ایک انٹرویو میں رانا شمیم

کے صاحبزادے احمد احسن رانا نے کہا کہ والد کے بیان حلفی کے حوالے سے گفتگو کرنے والوں کے خلاف ہتک عزت دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پہلا ہتک عزت دعویٰ سینیٹر فیصل واؤڈا کے خلاف دائر کیا جائے گا، جس کا نوٹس انہیں پیر یا منگل کے روز مل جائے گا۔احمد احسن رانا کا کہنا تھا کہ والد دو سال پہلے بھی بیان حلفی دے سکتے تھے، اگر وہ ایسا کرتے تو تحریک انصاف اقتدار میں نہیں آسکتی تھی، بیان حلفی سچا ثابت ہوگیا تو آج بھی حکومت چلی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ راناشمیم اپنے بیان پر قائم ہیں اور وہ اس معاملے کو جہاد کی طرح دیکھ رہے ہیں، میں اپنے والد کا ساتھ دوں گا اور 26 نومبر کو ہم دبنگ انداز سے عدالت میں پیش ہوں کر اپنا جواب جمع کرائیں گے۔احمد احسن رانا نے لندن میں نوازشریف اور رانا شمیم کی ملاقات کے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ ملاقات ہونے یا نہ ہونے کی صورت میں بیانِ حلفی پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…