اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

راولپنڈی میں نوعمرلڑکیوں سے زیادتی ،برہنہ ویڈیوز بنا کر بلیک میلنگ میں ملوث ایک اور گینگ گرفتار ٗ گرفتار افراد میں پولیس اہلکار بھی شامل

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)دو نوعمرلڑکیوں سے زیادتی ،برہنہ ویڈیوز بنا کر بلیک میلنگ میں ملوث ایک اور گینگ گرفتار کرلیا گیا ۔ منگل کو گینگ میں مبینہ طور پر پنجاب پولیس کے دو اہلکار بھی گرفتار کئے گئے ،ایف آئی اے سائبرکرائمزٹیم نے ایک لڑکی کی درخواست پر کارروائی کی ۔ٹیم نے راولپنڈی میں مختلف

مقامات پر چھاپہ مار کرملزمان کو پکڑا ۔ درخواست میں کہاگیاکہ ملزم سبحان مختلف نمبرں سے فون کرکے نازیبا ویڈیوز بھجواتا تھا ،ملزم نے فون کرکے مجھے اور میری ایک دوست کو ملنے کا کہا ۔درخواست کے مطابق ملزم نے ہمیں گاڑی پر اٹھایا اور ایک دوست عدنان کے گھر لے گیا ،ملزم اوراس کے دوست نے ہم سے زیادتی کی ،ملزمان نے بعد میں اپنیایک دوست مانی کو بھی بلایا ،مانی اپنے دو دوستوں کیساتھ آدھے گھنٹہ کے بعد وہاں پہنچا،مانی کے دوست پنجاب پولیس کی یونیفارم میں تھے ۔ درخواست میں کہاگیاکہ ملزم لڑکی سے پانچ لاکھ روپے کا تقاضا کرتا تھا ،پیسہ نہ دینے پر ویڈیوزمیرے والدین کو دینے کی دھمکی دیتا تھا ،ملزم کے ساتھی رضوان علی اور یاسر یونیفارم میں آئے تھے ،دونوں نے پنجاب پولیس کی یونیفارم پہنی ہوئی تھی ،ملزم رضوان علی پولیس سٹیشن چونتر ہ میں ہیڈ کانسٹیبل ہے ،دونوں نے بھی دونوں لڑکیوں سے زیادتی کی اور 50 ہزار روپے مانگے ،امتیاز احمد نامی ملزم نے جنسی زیادتی کے لیے گینگ کو گھر فراہم کیا۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…