پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

شیخوپورہ میں افسوسناک ٗ واقعہ ٹرین کی سکول وین کو ٹکر سے 3طالبات جاں بحق ٗ8 زخمی

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

شیخوپورہ /لاہور( این این آئی)شیخوپورہ میں سریانوالا کے قریب ریلوے پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے سکول وین ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 3طالبات جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئیں،حادثے کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا

گیا،حادثے کے بعد بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے پھاٹک نہ ہونے پر ریلوے حکام کے خلاف احتجاج کیا اور کچھ دیر تک ٹرین کو روکے رکھا تاہم پولیس سے مذاکرات کے بعد ٹرین کو روانہ کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ شورکوٹ سے لاہور آنے والی راوی ایکسپریس ٹرین سے ان مینڈ لیول کراسنگ کرتے ہوئے سکول وین سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے تین بچیاں جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئیں ۔ حادثے میں دو بچیاں موقع پر جاں بحق جبکہ نو زخمی ہو گئیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اور بچی دم توڑ گئی ۔حادثے کے بعد بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے پھاٹک نہ ہونے پر ریلوے حکام کے خلاف احتجاج کیا اور کچھ دیر تک ٹرین کو روکے رکھا تاہم پولیس سے مذاکرات کے بعد ٹرین کو روانہ کر دیا گیا۔ریلوے ترجمان کے مطابق حادثہ جڑانوالا،شیخوپورہ سیکشن پر ہواجوسکول وین ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا۔ترجمان کے مطابق ریلوے ان مینڈ لیول کراسنگ عبور کرنے کے حوالے سے پہلے ہی سیفٹی مہم چلا رہا ہے ۔ تمام تر کوششوں کے باوجود سڑک استعمال کرنے والے ریلوے لائن کراس کرتے وقت احتیاط نہیں کرتے ۔ ترجمان ریلوے نے کہا کہ معصوم بچوں کی جانوں کا ضیاع ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…