ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

جب سے یہ حکومت آئی ہے ہر شعبے کا ستیاناس کر دیا،کبھی سنا نہ تھا پیناڈال، پیراسیٹا مول شارٹ ہو جائے گی،احسن اقبال

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، موجودہ حکومت کو لا کر ملک کا ستیاناس کردیا گیا ہے۔نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مجھے تین باتوں کا جواب دیں،تمہارے پاس نیب سمیت تمام تحقیقاتی ادارے موجود ہیں تم نے مجھے پکڑ کر جیل میں ڈالا تم نے مجھے اس ترقی کی سزا دی

جو میں نے نارووال کیلئے کی، تم پاکستان کی تمام ایجنسیاں میرے پیچھے لگالو عمران خان اگر ثابت کردیں کہ 2021 میں میرے اثاثے 1993 سے ایک مرلہ بھی زیادہ ہیں تو میں سیاست چھوڑنے کیلئے تیار ہوں۔احسن اقبال نے کہا کہ میں نے سی پیک کے 29ارب ڈالر کے منصوبے کامیاب کروائے،پی ٹی آئی کے وزرا ء صبح شام (ن)لیگ کے خلاف باتیں کرتے ہیں،انہوں نے نواز شریف،شہباز شریف اور دیگر لیگی رہنماؤں کے خلاف بلا وجہ مقدمات درج کروائے۔انہوں نے کہا کہ کتنا بڑا المیہ ہے پاکستان پر نالائق حکومت مسلط ہے جس نے قوم کو ڈینگی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے،جب ڈینگی پہلی بار آیا یہی عمران خان نواز شریف، شہباز شریف کا مذاق اڑایا تھا۔جب سے یہ حکومت آئی ہے ہر شعبے کا ستیاناس کر دیا ہے، یوں لگتا اس ملک میں کوئی حکومت نہیں،کبھی سنا نہ تھا پیناڈال، پیراسیٹا مول شارٹ ہو جائے گی،یہ عمران خان ہمیں چور ڈاکو کہتا رہا،چینی160، کوگنگ 360، کسان کی ڈی اے پی کی بوری 8200 روپے سے تجاوز کر گئی،کہتے ہیں ایماندار ہیں ایماندار ہوتے تو چینی بجلی گیس کو سستا کر کے دکھاتے۔ انہوں نے کہاکہ2018 میں پی ٹی آئی حکومت کو لا کر ملک کا ستیاناس، بیڑہ غرق کردیا گیا ہے،جو بھی اشیا ئے خوردونوش لینے جاتا ہے وہ اس حکومت کو گالیاں نکال کر نہیں آتا؟، اس مہنگائی نے عوام کاجینا محال کر دیا ہے، اناڑی کو گاڑی پر بٹھائیں گے تو خود بھی مرے گا گاڑی کو بھی تباہ کرے گا،اگر گاڑی اناڑی نہیں چلا سکتا تو 22 کروڑ عوام کا ملک کیسے چلا سکتا ہے، اس نے ہماری خارجہ پالیسی تباہ کر دی ہے،دہشتگردی پھر سر اٹھا رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…