بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یااللہ ہمارے اٹھائے ہوئے ہاتھوں کو قبول فرما، تبلیغی اجتماع کے آخری روز شرکاء کی تعداد5لاکھ سے تجاوز کر گئی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائے ونڈ (این این آئی)عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کے آخری روز شرکاء کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کرگئی،اضافی وضو گاہوں پر رش رہا،امسال اجتماع میں ریکارڈ جماعتوں نے شرکت کی،تبلیغی اکابرین کے مطابق کورونا کے بعد عالمی اجتماع میں شرکاء کی تعداد ناقابل یقین رہی،آخری روز مقامی لوگوں کے ہاں مہمانوں کا پڑاؤ رہا،شرکائے اجتماع واپسی سے قبل تجارتی مراکز میں خریداری میں مصروف رہے،

مقامی ہوٹل مالکان اور ٹرانسپورٹرز نے خوب نفع کمایا،،اجتماع کے دونوں مرحلے بخیریت ہونے پر انتظامیہ نے شکرانے کے نوافل ادا کئے،اختتامی دعا سے قبل مجمع کو مولانا عبیداللہ خورشیدنے ہدایات دیں،اختتامی دعا مولانا محمد ابراہیم نے کروائی،دعا سے قبل شہر اور گردونواح سے ہزاروں افراد پیدل پنڈال پہنچے،پنڈال بھر جانے کی وجہ سے ہزاروں افراد نے سڑک پر بیٹھ کر اختتامی دعا مانگی،ہزاروں اشکبار آنکھوں کیساتھ اپنے گناہوں کی معافی مانگتے رہے،اختتامی دعا سے قبل پنڈال میں سناٹا چھا گیا،اجتماع گاہ کو چاروں اطراف سے پولیس اور کمانڈوزنے گھیرے میں لیے رکھا،اتوار کے روز اجتماع گاہ کو جانے والے تمام راستوں کی سکیورٹی سخت کردی گئی،جگہ جگہ پولیس کے مسلح اہلکار تعینات کردئیے گئے،پنڈال سے اسٹیشن اور تبلیغی مرکز کا کرایہ بیس سے تیس روپے وصول کیا گیا،زائرین کی خدمت کے لئے لٹھ بردار سکیورٹی اہلکار نے دن رات ڈیوٹی سرانجام دی،حفاظ اکرام کی جماعتیں پنڈال کے اردگرد قرآن حکیم کی تلاوت پر مامور رہیں،رائے ونڈ تا لاہور کا کرایہ دو سو روپے فی کس وصول کیا گیا،ریلوے حکام کی جانب سے شٹل ٹرین نہ چلائی گئی جس کی وجہ سے لاہور جانیوالے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،دعا کے بعد مقامی شہریوں کی طرف سے زائرین کے لئے پانی کی سبیلیں لگائی گئیں،زائرین آخری روز اپنی خریداری میں مصروف رہے۔

پارکنگ میں ہزاروں گاڑیاں اپنے مسافروں کو لے کر واپس روانہ ہو گئیں۔عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ بھی آہوں، سسکیوں اوررقت آمیز دعاکے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔اختتامی دعامولانا محمد ابراہیم آف انڈیانے کروائی۔دعا کے اہم نکات درج ذیل تھے۔یااللہ امت کو پریشانیوں سے نکال دے،یااللہ مقروضین کے قرضوں کی ادائیگی کے لئے غائب سے اسباب پیدا فرما،

بے اولادوں کو نرینہ اولاد نصیب فرما،پوری دنیا میں دینی مدارس کی حفاظت فرما۔یاللہ ہمارے گناہوں کو معاف فرما،اپنی رحمتوں و برکتوں کا نزول فرما،یااللہ ہمارئے اٹھائے ہوئے ہاتھوں کو قبول فرما،دعوت و تبلیغ کے کام کو پوری دنیا میں پھیلا دے،امت کو مشکلات اور پریشانیوں سے نجات دے،مساجد کی حفاظت فرما،یاللہ دین کی ہوائیں چلا دے،دین کی فضا ئیں بنا دے،ہر امتی کو دین پر چلنے والا بنا دے،اکرام مسلم پر عمل کی توفیق فرما،اجتماع کو قبول فرما۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…