اسلام آباد( آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان میں فارن فنڈنگ کیس کو دائر ہوئے آج 7سال مکمل ہوگئے۔پٹیشنر اکبر ایس بابر نے فارن فنڈنگ کیس کے زیر التوا ہونے کے 7 سال مکمل ہونے پر کہا کہ 7سال سے مقدس گائے کو بچانے کی کوشش میں ملکی معیشت تباہ ہوگئی، عدل و انصاف کے تقاضے پورے ہوتے تو آج ملک میں بہتر قیادت اقتدار میں ہوتی۔معاشی تباہی نہ آتی اور ملک ان موجودہ مشکلات کا شکار نہ ہوتا،پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا التوا ثبوت ہے کہ طاقتور کو قانون کے نیچے لانے کی ضرورت ہے۔