منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

کرشنگ سیزن سے پہلے چینی کے نرخ 42 روپے کلو گر گئے

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صرف دس یوم میں چینی کے ایکس ملز ریٹ 42روپے کلو کم ہو گئے۔روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی خبر کے مطابق  اگرچہ یہ اعلان ہوا کیا گیا ہے کہ شوگر ملیں جنوبی پنجاب اور سندھ میں

15نومبر کو کرشنگ سیزن کا آغاز کریں گی جبکہ سنٹرل پنجاب کے ساتھ صوبہ خیبر پختونخوا میں 20نومبر کو کرشنگ سیزن شروع کریں گی مگر سندھ میں مزید تین شوگر ملوں نے پندرہ نومبر سے پہلے کرشنگ سیزن شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔جن میں فاران شوگر ملز‘ میرپور خاص شوگر ملز‘ رانی پور شوگر ملز جبکہ ہفتہ 13نومبر کو سندھ کی باندی شوگر ملز بینظیر آباد‘ تھرپارکر شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کر دی ہے جس کے نتیجے میں جنوبی پنجاب میں ہفتے کی صبح چینی کا ایکس ملز ریٹ گر کر 97روپے اور وسطی پنجاب میں 99روپے پچاس پیسے اوپننگ ایکس ملز ریٹ ہو گیا۔شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سینئر ایگزیکٹو ممبر ماجد ملک کے مطابق 3نومبر کو چینی کے ایکس ملز ریٹ ایک سو چالیس تک پہنچ چکے تھے لیکن چار سے تیرہ نومبر کے دس دنوں میں چینی کے ایکس ملز ریٹ 41سے 42روپے کلو کم ہو گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…