لاہور( آن لائن )ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سیاسی اتحاد نہیں کرپٹ ٹولے کی پناہ گاہ بن چکی ہے کرپشن کے مگرمچھ پی ڈی ایم کی چھتری
تلے جمع ہیں۔ اپنے ایک بیان میںاحسان خاور نے کہا کہ اپوزیشن کے چلے ہوئے کارتوس ہر محاذ پر ناکام ہو چکے ہیں مولانا فضل الرحمٰن، شہباز شریف اور بلاول قوم کو گمراہ نہیں کر سکتے یہ تینوں سیاست دان ایک دوسرے کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ عوام انہیں 2018 ء کے عام انتخابات میں مسترد کر چکے ہیں، پی ڈی ایم کیپاس اب بیچنے کیلئے کوئی منجن باقی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قوم ملک کو لوٹنے والوں کے جھانسے میں نہیں آئے گی جلسہ اپنی مردہ سیاست کو زندہ کرنے کی کوشش کی ہے، عوام ترقی اور خوشحالی کی راہ میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔حسان خاور کا مزید کہنا تھا کہ بند گلی میں پھنسی ہوئی اپوزیشن کو اب فیس سیونگ بھی نہیں ملے گی، رسوائی اور شرمندگی ان کا مقدر ہے اور رہے گی۔