انتہائی افسوسناک حادثہ، کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی، خواتین بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

13  ‬‮نومبر‬‮  2021

ٹانک(این این آئی) خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی، ایک ہی خاندان کے خواتین اور بچوں سمیت 5 افرادجاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ٹانک میں بنوں روڈ پر میدان کے قریب تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی، کار میں سوار ایک ہی خاندان کے خواتین، بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے میاں بیوی سمیت تین بچے شامل ہیں۔ کار میں سوار افراد وانا سے بنوں جارہی تھے، ریسکیو نے تمام زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کردیا،جہاں پر مزید دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دوسری جانب خیبر پختون خواہ کے سیاحتی مقام گبین جبہ سے واپس آنے والی اسکول وین خوازہ خیلہ کے قریب کھائی میں گر گئی، جس میں اب تک تین بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔میڈیار پورٹ کے مطابق خیبرپختون خواہ کے مالاکنڈ ڈویژن میں واقع وادی سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں ہفتے کے روز اسکول وین موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری۔ اسکول وین کھائی میں گرنے کا واقعہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔اس وین میں سوار تمام 26 افراد زخمی ہوئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک تھی۔ جنہیں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کر کے خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کیا۔ آخری موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے تین بچے دوران علاج دم توڑ گئے ہیں۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر سوات جنیدخان نے گبین جبہ میں پیش آنے والے اسکول وین حادثیکانوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ ڈپٹی کمشنر نے وین کی حالت، فٹنس سرٹیفیکٹ سمیت دیگر تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ اگر وین کا فٹنس سرٹیفکیٹ نہیں ہوا تو اسکول انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ تحصیل مٹہ اور سیدو شریف اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، جہاں زخمی بچوں کے فوری علاج کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…